۔9نو مئی کے 3مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم عمر ایوب کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں، عدالت نے عمر ایوب کی حاضری معافی کی
درخواست مسترد کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی، عمر ایوب کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمر ایوب کی
پڑھیں:
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
فائل فوٹولاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 16جنوری تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد عمر، مسرت چیمہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
یاسمین راشد کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پراسکیوشن کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔