ڈاکٹر ہلال نقوی کی پچاس سالہ ادبی خدمات کا شاندار اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ڈاکٹر ہلال نقوی کا نصف صدی پر محیط علمی و ادبی سفر اردو ادب کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے، ان کی تحریریں، تنقیدی بصیرت اور تحقیقی کام نے نہ صرف ادبی دنیا کو متاثر کیا بلکہ نئی نسل کے لیے راہیں بھی متعین کیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ڈاکٹر ہلال نقوی کی پچاس سالہ ادبی خدمات، امجمن سادات امروہہ کے تحت جشن زریں کی تقریب

اسلام ٹائمز۔ انجمن سادات امروہہ کراچی کے زیرِ اہتمام ممتاز محقق، نقاد اور شاعر ڈاکٹر ہلال نقوی کے پچاس سالہ ادبی خدمات کے اعتراف میں “جشنِ زرین” کے عنوان سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت معروف ادیب و محقق پروفیسر سحر انصاری نے کی، جبکہ ڈاکٹر سید جعفر احمد، فراست رضوی، ہادی عسکری اور محمد سبطین نے بطورِ مقرر شرکت کی۔ نظامت کے فرائض معروف شاعرہ ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر نے انجام دیے۔ یہ یادگار تقریب امروہہ کمیونٹی سینٹر فیڈرل بی ایریا کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں شہر کے ممتاز ادبی و سماجی شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور شائقینِ ادب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ڈاکٹر ہلال نقوی کا نصف صدی پر محیط علمی و ادبی سفر اردو ادب کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے، ان کی تحریریں، تنقیدی بصیرت اور تحقیقی کام نے نہ صرف ادبی دنیا کو متاثر کیا بلکہ نئی نسل کے لیے راہیں بھی متعین کیں۔ صدرِ محفل پروفیسر سحر انصاری نے کہا کہ ڈاکٹر ہلال نقوی نے اردو ادب کے ساتھ اپنی وابستگی کو ہمیشہ خلوص، تحقیق اور فکری دیانت سے نبھایا، ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آخر میں انجمن سادات امروہہ کی جانب سے ڈاکٹر ہلال نقوی کو ان کی نصف صدی پر محیط ادبی و فکری خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر دعائے خیر اور اجتماعی تصویری نشست کا اہتمام کیا گیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔