پختونخوا کے حساس اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو مراعات دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کے حساس اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں حساس اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ 15 جولائی 2025 کو ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں حساس اضلاع میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ کی منظوری ہوئی۔
ٹانک، جنوبی وزیرستان، کرم اور تحصیل میران شاہ میں جوڈیشل افسران کو سہولیات دینے کا فیصلہ ہوا۔
حساس اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو سہولیات کے ساتھ سرکاری رہائش فراہم کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حساس اضلاع میں خدمات جوڈیشل افسران کو
پڑھیں:
’’ قوم کے شہیدو تمہیں سلام‘‘آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ریلیز
راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عا مہ ( آئی ایس پی آر )نے نیا نغمہ’’ قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘‘ ریلیز کر دیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کئے گئے اس نغمے میں وطن پر جان نچاور کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیاہے۔قومی نغمے کے ذریعے وطن عزیز کی بقا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جان دینے والے شہدا کو پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کرتے ہوئے پیغام دیاگیاہے کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کی قربانیوں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کیلئے قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کیاگیاہے کہ شہدا کا ہر قطرہ لہو پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہے۔