دبئی:دنیا بھر کی نظریں پاک بھارت مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے پر مرکوز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
دبئی(ویب ڈیسک)گزشتہ سال رضوان نے بھارتی حریفوں کیخلاف 3 ناک آؤٹ فتوحات حاصل کی تھیں، اور وہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹس کا ’روشن ستارہ‘ ہیں۔کل جمعرات کے روز تمام نگاہیں ناقابلِ شکست پاکستانی فائٹر رضوان علی ’دی حیدر‘ پر مرکوز ہوں گی، جب وہ دبئی کے ایجنڈا ایرینا میں ہونے والے رشین بیسڈ ایبسلوٹ چیمپئن شپ اخمت (اے سی اے) کے ابتدائی کارڈ میں ایک نہایت پُرجوش لائٹ ویٹ مقابلے میں بھارت کے رانا رودر پرتاپ سنگھ کے خلاف ’پنجرے‘ میں قدم رکھیں گے۔رضوان، جو 10 صفر کے شاندار ریکارڈ کے حامل ہیں، اگست میں مصر کے ادھم محمد کے خلاف اپنے پچھلے سخت مقابلے کے بعد دوبارہ اپنی برتری ثابت کرنے کے خواہاں ہیں۔گزشتہ سال رضوان نے بھارتی حریفوں کے خلاف 3 ناک آؤٹ فتوحات حاصل کی تھیں، اور وہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے سب سے روشن ستارے سمجھے جاتے ہیں۔
ان کے سامنے 28 سالہ رودر پرتاپ (12-2) ہوں گے، جن کا زیادہ تر ریکارڈ بینٹم ویٹ کیٹیگری میں بنا ہے، جس سے یہ مقابلہ دونوں فائٹرز کے لیے خطرناک مگر فائدہ مند چیلنج بن گیا ہے۔پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، اس ایونٹ میں الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ ( یو ایف سی) کے اہلکاروں کی موجودگی متوقع ہے، یہ ایک ایسا موقع ہے، جو رضوان کے حتمی خواب سے بخوبی مطابقت رکھتا ہے۔رضوان نے رواں سال ’ڈان‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یو ایف سی میں کوئی پاکستانی فائٹر نہیں ہے، اور میں پہلا پاکستانی بننا چاہتا ہوں۔
یہ اہم اور پرجوش مقابلہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب پاکستانی ایم ایم اے تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جہاں شہاب علی، عبدالمنان اور ایان حسین کی جارجیا میں حالیہ بین الاقوامی فتوحات نے ملک کی پہچان کو مزید مضبوط کیا ہے۔اگر ’دی حیدر‘ رضوان علی یہ لڑائی جیت لیتے ہیں، تو نہ صرف وہ اپنے ناقابلِ شکست ریکارڈ کا تحفظ کریں گے، بلکہ ممکن ہے کہ وہ عالمی سطح پر یو ایف سی کے دروازے پاکستانی فائٹرز کے لیے کھول دیں، اور یوں پاکستانی فائٹنگ اسپورٹس کی تاریخ میں رہنما اور علمبردار کے طور پر اپنا نام رقم کر جائیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
الحمداللّٰہ پاکستانی قوم کو مبارک، فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس تقرری ہوگئی، فیصل واوڈا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ الحمداللّٰہ پاکستانی قوم کو مبارک، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس تقرری ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جیسے کہا تھا ویسے ہی 72 گھنٹوں سے پہلے یہ بات سچ ثابت ہوئی۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پہلے بھی جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا، انشااللّٰہ آگے بھی جو کہوں گا وہ درست ثابت ہو گا۔
الحمداللہ پاکستانی قوم مبارک ہو
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس تقرری ہو گئی
جیسے کہا تھا ویسے ہی 72 گھنٹوں سے پہلے یہ بات سچ ثابت ہوئی
پہلے بھی جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا انشااللہ آگے بھی جو کہوں گا وہ درست ثابت ہو گا۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
مزید :