2لاکھ ‘ 30ہزار مربع میل پر پھیلے پاکستانی معدنی ذخائر عالمی معیا ر کے حامل : امریکی جریدہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) دنیا بھر میں پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کیا جا رہا ہے جب کہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے اسے تسلیم کیا۔ ’’فارن پالیسی‘‘ کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، یہ معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار اور برطانیہ کے رقبے سے دوگنا ہیں۔ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، باہمی معاہدوں سے پاکستان اور سرمایہ کار ممالک دونوں کو معاشی، تکنیکی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔ امریکی جریدے کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادہ کرنے کے لئیے قومی معدنی پالیسی 2025ء مرتب کی گئی، قومی معدنی پالیسی کے2025ء کے ثمرات پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔ بین الاقوامی تعاون اور ٹیکنالوجی شیئرنگ سے معدنیات کے شعبے میں مزید پیش رفت کی توقع ہے، اس تناظر میں پاکستان کے معدنی وسائل کی اہمیت عالمی سطح پر مسلم ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عافیہ صدیقی کیس، خارجہ پالیسی و قانونی پیچیدگیاں، سماعت20 جنوری تک ملتوی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کیلئے دائر درخواست پر چار رکنی لارجربینچ نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے واضح کیا کہ اوریجنل پٹیشن میں وطن واپسی کی استدعا موجود نہیں تھی، جبکہ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی ڈائریکشنز پر عمل نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی درخواست بھی دائر ہے۔عدالت نے میڈیکل سہولیات سے متعلق امریکی حکام کے جواب پر بھی سوال اٹھایا
جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے ت کیا اس حوالے سے کوئی مؤقف چیلنج کیا گیا؟ عدالت نے میڈیکل سہولیات سے متعلق امریکی حکام کے جواب پر بھی سوال اٹھایا، جس میں کہا گیا تھا کہ جیل میں سہولیات دستیاب ہیں مگر مرضی کے ڈاکٹر کی اجازت نہیں مل سکتی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ حکومت نے ویزا پراسیس سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کیں، تاہم پاکستان کسی دوسرے ملک کے جوڈیشل نظام میں مداخلت نہیں کرسکتا اور ڈاکٹر عافیہ چونکہ امریکی نیشنل ہیں، اس لئے معاملہ امریکی عدالتی دائرہ اختیار میں ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو بریف جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی۔