بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کو ناکام بناتے ہوئے ان کے ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پہاڑی پر واقع غار میں پناہ لی ہوئی تھی، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔ موزوں وقت پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام چھ دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے تک سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ اہم کامیابی سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع

پڑھیں:

عراق، دیالی کے شمال میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کا آغاز

ذرائع نے وضاحت کی کہ کمانڈوز نے محدود اور طے شدہ اہداف کے تحت سدّ العظیم کے مشرقی پہاڑی سلسلے میں کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ان کے مطابق یہ آپریشن انتہائی دقیق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، تاکہ دہشتگرد نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے اور حساس علاقوں میں سکیورٹی کو مستحکم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے ہمسایہ ملک عراق کے سکیورٹی ذرائع نے شمالی دیالی میں نئے سیکیورٹی آپریشن کے آغاز کی اطلاع دی ہے، جس کا مقصد دہشتگرد عناصر کے خفیہ اور سوئے ہوئے نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔ تسنیم کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق ایک عراقی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ دیالی صوبے کے انتہائی شمالی حصے میں واقع سدّ العظیم کے اطراف مخصوص اہداف کے ساتھ ایک سیکیورٹی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ کمانڈوز نے محدود اور طے شدہ اہداف کے تحت سدّ العظیم کے مشرقی پہاڑی سلسلے میں کارروائیاں شروع کی ہیں۔

ان کے مطابق یہ آپریشن انتہائی دقیق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، تاکہ دہشتگرد نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے اور حساس علاقوں میں سکیورٹی کو مستحکم کیا جائے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز ان پیچ و خم والی علاقوں کی گہرائی میں داخل ہو چکی ہیں تاکہ طے شدہ مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائیاں منفرد انٹیلی جنس کوششوں کے ساتھ جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے نتائج آنے والے چند گھنٹوں میں سامنے آ جائیں گے، اور انہیں سیکیورٹی حکمتِ عملی کے تناظر میں بیان کیا جائے گا تاکہ سدّ العظیم کے آس پاس کے پیچیدہ جغرافیائی علاقوں اور نزدیک کے مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • عراق، دیالی کے شمال میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کا آغاز
  • ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
  • ڈیرہ بگٹی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ بگٹی میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
  • محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ٹانک اور لکی مروت میں دہشت گردوں کا صفایا، فوج کا عزم استحکام جاری
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۂ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک