بلوچستان  کے علاقے دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کیخلاف سیکیورٹی فورسز نے  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، دالبندین، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں  فتنۃ الہندوستان  کی تشکیل کا قلع قمع کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز  کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 6 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے، دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، یہ اہم کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے۔

بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز فورسز کی

پڑھیں:

ڈیرہ بگٹی، پاک فوج کی کارروائی، پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے مؤثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشتگرد مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔ جس کے دوران فورسز نے مؤثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ "ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گرد" کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ بگٹی، پاک فوج کی کارروائی، پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں بھی سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ بھارتی حمایت یافتہ 5دہشت گرد ہلاک
  • ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
  • ڈیرہ بگٹی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
  • وزیراعظم کا ٹانک اور لکی مروت میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۂ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث عناصر کیخلاف انٹرپول کے ذریعے کارروائی کا فیصلہ
  • بلوچستان حکومت کا بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ