data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کی تھی کہ خیبرپختونخوا کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو فراہم کی جائیں تاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے اور حساس نوعیت کے علاقوں میں تعینات حکام کی سکیورٹی مضبوط کی جا سکے۔

سرفراز بگٹی کی اس درخواست پر محسن نقوی نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سے واپس آنے والی بلٹ پروف گاڑیاں اب بلوچستان کو منتقل کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے، اور وفاق صوبوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے صوبائی پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔ سہیل آفریدی نے موقف اختیار کیا تھا کہ دی گئی گاڑیاں ناقص اور پرانی ہیں، جنہیں استعمال میں لانا پولیس فورس کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے وقار اور سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے اور وہ اس حوالے سے کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کرے گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلٹ پروف گاڑیاں سے واپس تھا کہ

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات

---فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہیں، پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔

‎‎‎ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

‎‎دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران انسدادِ منشیات و سیکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، ‎غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے اور ‎‎منشیات کی روک تھام اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

‎‎ملاقات کے دوران اے این ایف کی کارکردگی اور ملک بھر میں جاری آپریشنز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو دی گئی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ‎‎سالانہ کاؤنٹر نارکوٹکس مہم کے تحت 134 ٹن منشیات اور 75 غیر ملکی سمیت 2001 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 12.797 بلین ڈالر ہے۔

‎‎بریفنگ کے مطابق بلوچستان، کے پی اور سندھ میں 110 افغان شہریوں کو گرفتار کر کے 40 ہزار 659 ایکڑ رقبہ کلیئر کیا گیا اور پاپی فری اسٹیٹس کو برقرار رکھا گیا۔

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا۔

امریکی سفیر نے انسدادِ منشیات اور غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کےلیے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت کی پیشکش کی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے ہماری واضح پالیسی ہے۔ ایئرپورٹس پر ہر ممکن حد تک منشیات کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین اسکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں، ‎انسدادِ منشیات کےلیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ملکوں میں پہنچ رہی ہیں اورنوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے، انسدادِ منشیات کے لیے امریکا کی ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کریں گے، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتے ہیں، ہر شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے
  • محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، برطانوی دفتر خارجہ کے حکام سے ملیں گے
  • محسن نقوی کی برطانوی وزارتِ خارجہ کے حکام سے ملاقات طے، کیا معاملہ ڈسکس ہو گا؟
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ برطانیہ، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے مذاکرات متوقع
  • وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت متوقع
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات
  • محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • انتخابی نظام غیراسلامی قرار دینے کے حوالے سے درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادیں گئی
  • کراچی میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز واپس دینے کی تقریب
  • تمام غیرقانونی مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنا چاہیے، شہری