بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی دالبندین میں کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلٹ پروف گاڑیاں: خیبرپختونخوا نے واپس کیں بلوچستان نے مانگ لیں دہشتگردی کے محاذ پر سیاسی گرما گرمی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
فورسز نے دالبندین بلوچستان میں ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ اہم کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والا فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان دالبندین دہشتگرد ہلاک دہشتگردی سیکیورٹی فورسز کارروائی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان دالبندین دہشتگرد ہلاک دہشتگردی سیکیورٹی فورسز کارروائی وی نیوز سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں فورسز کی
پڑھیں:
باجوڑ: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں،1 دہشتگرد ہلاک،درجنوں زخمی حالت میں فرار
باجوڑ(ویب ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردو کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شاہی تنگی جنگل میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے، فورسز نے شاہی تنگی کے جنگل میں موجود غار پرگھات لگا کر بھرپور کارروائی کی، اس موقع پر دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلیئر کر دیا اور دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے۔