اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ، نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا۔ وہ پنجگور، بولیدہ اور اطراف کے علاقوں میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا۔ 2022 ء میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا۔سی ٹی ڈی مردان اور صوابی پولیس نے اجمیر شاہ پہاڑ میں آپریشن کر کے دو دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔ دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل اور دہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شمالی وزیرستان ‘ بنوں : سیکورٹی فورسز کا آپریشن 6، دہشتگر د ہلاک ، 3خواتین ‘ 2بچے جاں بحق 

پشاور+ بنوں(آئی این پی ) سکیورٹی فورسز کی خوارج کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خارجیوں کی سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد فتن الخوارج کے دہشت گرووں نے معصوم بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ خود کش حملہ کیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کھادی پوسٹ پر فتن الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی، فتن الخوارج کے دہشت گردوں کے بزدلانہ خود کش حملے میں جل کر 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، خارجی دہشت گرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، خارجی گل بہادر افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا ہے۔سکیورٹی فورسز نے خیبر پی کے کے ضلع بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران گروپ کا سرغنہ طارق کچھی اور اس کا ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، طارق کچھی کی دہشت گرد تشکیل تنظیم گزشتہ دو سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھی۔اطلاعات کے مطابق یہ گروہ فتنہ الخوارج طالبان کیلئے بھتہ خوری اور افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردوں کی دراندازی میں سہولت کاری میں بھی ملوث تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا
  • بلوچستان میں فتنہ الہند کا اہم دہشتگرد جمیل عرف ’ٹیٹک‘ مارا گیا
  • فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والا فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
  • فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک ایران میں مارا گیا
  • پنجگور ہیڈکوارٹر پرحملےسمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک 
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کا سرغنہ جمیل ہلاک  
  • فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ہلاک کردیا گیا، سکیورٹی ذرائع
  • شمالی وزیرستان ‘ بنوں : سیکورٹی فورسز کا آپریشن 6، دہشتگر د ہلاک ، 3خواتین ‘ 2بچے جاں بحق