بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق

ولید صالح بلوچ اپنے گھر چتکان میں گیٹ کے قریب موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول کے گھر سوگ کی فضا قائم ہے، بتایا گیا ہے کہ ولید صالح بلوچ کی شادی کی تقریبات جاری تھیں جو اس افسوسناک واقعے کے بعد ماتم میں بدل گئیں۔

وزیراعلیٰ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی

 انہوں نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے ولید صالح بلوچ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

نیشنل پارٹی کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

دوسری جانب نیشنل پارٹی نے اپنے رہنما کے بھائی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی بیان میں کہا گیا کہ ولید صالح بلوچ کا قتل امن، عدم تشدد اور سیاسی اقدار کے علمبردار خاندان پر کاری ضرب ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خانزیب قاتلانہ حملے میں جاں بحق

نیشنل پارٹی کے مطابق یہ واقعہ نہ صرف مقتول خاندان بلکہ پورے بلوچستان کے عوام اور سیاسی طبقات کے لیے گہرا صدمہ ہے۔ پارٹی نے کہا کہ امن دشمن عناصر بلوچستان میں ترقی اور استحکام کے مخالف ہیں۔

نیشنل پارٹی نے رحمت صالح بلوچ کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک واقعے نے خوشیوں کے گھر کو سوگ میں بدل دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلوچستان پنجگور رحمت صالح بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی نیشنل پارٹی ولید صالح بلوچ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان پنجگور رحمت صالح بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی نیشنل پارٹی ولید صالح بلوچ رحمت صالح بلوچ ولید صالح بلوچ صالح بلوچ کے نیشنل پارٹی کرتے ہوئے کے بھائی کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والا فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب کمانڈر جمیل عرف ٹیٹک ہلاک ہوگیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

فتنہ الہندوستان کے سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، ذرائع

دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا،
ذرائع

دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک پنجگور اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں… pic.twitter.com/oXd9rocFa9

— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 19, 2025

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا اور وہ پنجگور، بلیدہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں سرگرم عمل تھا۔

مزید بتایا گیا کہ فتنۃ الہند سے وابستہ یہ دہشتگرد 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی سنگین کارروائیوں میں بھی شریک رہا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں بغاوت کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے پیچھے بھارت کی پشت پناہی یافتہ علیحدگی پسند تحریکیں کارفرما ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان میں کوئی بغاوت نہیں بلکہ چند نام نہاد علیحدگی پسند گروہ سرگرم ہیں جن کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور اسے تقسیم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر افغان نوجوانوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی، گرفتار خود کش بمبار کے ہوشربا انکشافات

سرفراز بگٹی کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور امن و امان کو متاثر کرنے کی اصل ذمہ دار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلوچستان دہشتگردی سیکیورٹی ذرائع فتنہ الہندوستان مطلوب کمانڈر ہلاک وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پنجگور میں فائرنگ سے رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی جاں بحق
  • پنجگور؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ، رکنِ بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق
  • بلوچستان میں فتنہ الہند کا اہم دہشتگرد جمیل عرف ’ٹیٹک‘ مارا گیا
  • پنجگور: فائرنگ سے رکنِ بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی جاں بحق
  • سیستان بلوچستان کی معروف بلوچ شخصیت ملا کمال دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق
  • بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والا فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
  • سرفراز بگٹی اور قمر زمان کائرہ کی ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو
  • رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف اشتعال انگیز بیان پر مقدمہ درج
  • مواچھ گوٹھ میں جھلسنے والے دو معصوم بہن بھائی دم توڑ گئے