شمولیتی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری امجد علی ایڈووکیٹ اور یونین کمیٹی 6 کے چیئرمین و نائب صدر مسلم لیگ (ن) سندھ یعقوب کالرو نے پارٹی پرچم اور مفلر پہنا کر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔ اسلام ٹائمز۔ یونین کمیٹی نمبر6 عوامی کالونی شاہ فیصل ٹاؤن کے وارڈ4 سے پیپلز پارٹی کے جنرل کونسلر افتخار علی اور وارڈ 2 سے جماعت اسلامی کی جنرل کونسلر کشور میمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ دونوں رہنماؤں نے قائد نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شمولیتی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری امجد علی ایڈووکیٹ اور یونین کمیٹی 6 کے چیئرمین و نائب صدر مسلم لیگ (ن) سندھ یعقوب کالرو نے پارٹی پرچم اور مفلر پہنا کر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر دونوں ن لیگی رہنماؤں نے افتخار علی اور کشور میمن کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یعقوب کالرو اور امجد علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں کراچی سمیت پورے ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگی حکومت کی کارکردگی ملک بھر کے لیے قابلِ تقلید مثال بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام اب تبدیلی اور ترقی چاہتے ہیں، اسی لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے کونسلرز کراچی کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کریں گے اور مسلم لیگ (ن) کے نام کو مزید بلندیوں تک لے جانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ مسلم لیگ

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم