—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔

پنجگور پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شام ان کے رہائشی علاقے میں پیش آیا۔

نامعلوم افراد نے ولید صالح پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: صالح بلوچ

پڑھیں:

اسسٹنٹ کمشنر  کی گاڑی پر فائرنگ، شہری جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی

اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ میں شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق بنوں میں میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ  ہوئی، جس میں  ایک شہری جاں بحق  اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے بندوق بھی چھین کر لے گئے۔

حملہ آور نے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہے۔

موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق

دوسری جانب صوابی میں گدون کارخانو روڈ پر ایک موٹرسائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں خاتون جاں بحق اور شوہر و  بیٹی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون ٹرک کے ٹائر تلے کچل کر جاں بحق ہوئی۔ زخمی شوہر اور بیٹی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹوپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر ،صالح پٹ میں پانی کی قلت کے خلاف ہاری احتجاج کررہے ہیں
  • بلوچستان و سندھ اسمبلی کے2 حلقوں پر دوبارہ گنتی سے متعلق سماعت ملتوی
  • سندھ اسمبلی میں یوسف شمسی کی اہلیہ اور شاہد بھائی کے لیے دعائے مغفرت
  • بلوچستان عوامی پارٹی کا پی بی 36 میں فوری انتخابات کا مطالبہ
  • بلوچستان: پنجگور میں شہری گھر پر راکٹ حملہ، 2 بچے زخمی
  • بھائی سے ملنا ہمارا حق، پوری دنیا کے میڈیا پر آواز اٹھائیں گے، علیمہ خان
  • اسسٹنٹ کمشنر  کی گاڑی پر فائرنگ، شہری جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل
  • نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام بنادیے گئے، متعدد دہشتگرد ہلاک
  • پی ٹی آئی، پی ٹی ایم اور بلوچ اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ