واقعہ آج صبح پیش آیا، جب ایرانشہر کی ایک سڑک پر ملا کمال کی  گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملا کمال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےاور ان کا بیٹا زخمی ہو گیا، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ صوبہ سیستان و بلوچستان کی معروف بلوچ شخصیت ملا کمال صلاحی زھی پر آج صبح دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں وی جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا، جب ایرانشہر کی ایک سڑک پر ملا کمال کی  گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملا کمال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےاور ان کا بیٹا زخمی ہو گیا، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ واضح رہے کہ ملا کمال علاقے کی ایک بااعتماد شخصیت اور اپنے وطن اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی ایجنٹوں کے ناقد تھے۔

انہوں نے ہمیشہ صیہونیت اور عالمی استکبار سے وابستہ کرائے کے قاتلوں کے خلاف واضح اور مضبوط موقف اختیار کیا۔ یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں انہوں نے علاقے میں دہشت گردی کیخلاف بیداری،امن کے قیام ، بلوچ قبائل اور عوام کے درمیان تنازعات کے حل میں موثر کردار ادا کیا ہے، علاقے میں یکجہتی اور امن قائم کرنے کی ان کی کوششوں کیوجہ سے انہیں دشمن میڈیا اور موساد سےوابستہ دہشت گرد گروپوں نے مسلسل تنقید اور دھمکیوں کا نشانہ بنا رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 روزہ اسرائیلی جارحیت میں صیہونی حکومت کی ناکامی کے بعد ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں مداخلت تیز کی جا رہی ہے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملا کمال

پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک

سٹی 42: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ 

سیکورٹی فورسز  نے  گذشتہ روز خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  کیا ۔  میر علی میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ۔ سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، کیا گیا ۔ میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ۔
 شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں بھی سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  کیا گیا۔ سپن وام فائرنگ کے تبادلے میں 1 خارجی دہشت گرد ہلاک  ہوا۔ 

سول جج سید جہانزیب بخاری نےاستعفی دے دیا

میر علی اور سپن وام میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد  ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔میر علی اور سپن وام میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید
  • پنجگور میں دہشت گردوں کا شہری کے گھر پر راکٹ حملہ،دو بچے زخمی
  • پنجگور: دہشتگردوں نے گھر پر 2 راکٹ داغ دیے، بچے زخمی
  • افغانستان میں موجود دہشت گردوں سے عالمی امن کو خطرہ ہے: عالمی جریدے کی رپورٹ
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک
  • پنجگور میں دہشت گردوں کا شہری کے گھر پر راکٹ حملہ، دو بچے زخمی
  • اسلام آباد اور ایف سی ہیڈکوارٹرز دھماکوں میں مماثلت ہے، آئی جی کے پی
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت
  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ‘ سپاہی شہید‘5اہلکار زخمی
  • بلوچستان، کچھی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران میں سکیورٹی فورسز پر حملہ