پیپلزپارٹی مستونگ کے صدر ضیاء الحق ابابکی پر قاتلانہ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: مستونگ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ضیاء الحق ابابکی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق عزیزآباد میں گھر کے سامنے ضیاء الحق ابابکی پر دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی، ضیاء الحق فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ضیاء الحق
پڑھیں:
اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ، شہری جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی
اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ میں شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق بنوں میں میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، جس میں ایک شہری جاں بحق اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے بندوق بھی چھین کر لے گئے۔
حملہ آور نے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہے۔
موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق
دوسری جانب صوابی میں گدون کارخانو روڈ پر ایک موٹرسائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں خاتون جاں بحق اور شوہر و بیٹی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون ٹرک کے ٹائر تلے کچل کر جاں بحق ہوئی۔ زخمی شوہر اور بیٹی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹوپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔