چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اعصام الحق قریشی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
روزینہ علی : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی کی ملاقات،اعصام الحق نے ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔
اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری حل کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کو پورا سپورٹ کریں گے۔
اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹینس کے ٹیلنٹ کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔
دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
کرکٹ ہو ٹینس یا کوئی اور کھیل کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو جوڑتے ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پولیس اہلکاروں کی بہادری پر فخر ہے؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ضلع کرم میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ستائش کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیرداخلہ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان
محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، پولیس اہلکاروں کی بہادری پر فخر ہے۔