سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کی تنظیمی سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد ایک پہاڑی غار میں چھپے ہوئے تھے جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔
فورسز نے مناسب وقت پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے درمیان بہترین ہم آہنگی اور مربوط رابطے کا نتیجہ ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی آپریشنز جاری رہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔