Express News:
2025-10-22@20:51:49 GMT

پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی سندھ کے حوالے کرنے کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے ایک مرتبہ پھر وفاق سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی سندھ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد کھیلوں کا مرکزسندھ کو ملنا چاہیے، 18 سال بعد کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز شایان شان اندازمیں منعقد کرائے جائیں گے۔

6 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں روائتی انداز میں صدرپاکستان آصف علی زرداری رنگا رنگ تقریب میں گیمز کا افتتاح کریں گے۔

 13 دسمبرکواختتامی تقریب میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔ ٹارچ مشعل ریلی 15 نومبر کو مزار قائد سے  وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں ملک گیرسفرکا آغاز کرے گی۔

گیمز کے موقع پرکھلاڑیوں، اور آفیشلز سمیت 11 ہزار سے زائد مہمانوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ  سیکیورٹی  کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے، شہریوں کو دقت سے بچانے کے لیے ٹریفک کا خصوصی پلان تیار کیا جائےگا۔اگلے برس سندھ گیمز کا انعقاد ہوگا،علاقائی کھیلوں اورای اسپورٹس کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم اور گیمزسیکریٹریٹ میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ گیمزکی میزبانی ملنا سندھ کے لیے بڑا اعزاز اور اہم ذمہ داری ہے۔سندھ حکومت نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، گیمز میں مردوں کے 31 اورخواتین کے 29 کھیلوں میں ایک ہزارمیڈلز کے لیے مقابلے ہوں گے، شریک 14 یونٹس میں چاروں صوبوں کے ساتھ  تینوں مسلح افواج 7سمیت محکمہ جاتی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔ تمام وینیوز کو جدید سہولیات سے آراستہ کرکے کھلاڑیوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا، گیمز سے قبل ٹارچ ریلی ملک گیرسفر کرے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیرات اور انتظامات کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے رابطے میں ہیں۔ سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن ایک پیج پر ہیں، سیکیورٹی اور ٹریفک کے حوالے سے اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس یکم نومبر کو ہوگا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری 22نومبرکو کراچی میں  ای گیمز ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔

دورے میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق، چیف انجینئر اسلم مہر، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ، ڈی ایس او اسماعیل شاہ، نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان سمیت دیگر حکام شریک تھے، صوبائی وزیر کو انتظامات پرتفصیلی بریفنگ کے بعد بعض ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیشنل اسٹیڈیم کے حوالے

پڑھیں:

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کراچی میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے آپریشنز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نادرا کا سب سے بڑا میگا سینٹر قائم کرنے کے لیے ای او یو پر دستخط
  • 35 ویں نیشنل گیمز کا منظور شدہ بجٹ 52 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا
  • نیشنل گیمز کا بجٹ 52 کروڑ سے تجاوز کرگیا، اضافی اخراجات پر اہم اجلاس طلب
  • ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن سلیمان احمد کراچی کے ریجنل سینٹر میں انچارج مقرر
  • کراچی کا کنٹرول فوج کے حوالے کیا جائے، مولانا امین انصاری کا مطالبہ
  • نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی ازسرنو اپگریڈیشن شروع کرنے کا فیصلہ
  • نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرِ نو اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیار
  • کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کراچی میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے آپریشنز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں