پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرنو اپگریڈیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ اسٹیڈیم کے تمام پرانے اسٹینڈز کو گراکر ری ماڈلنگ کی جائے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا ویو بہتر کرنے کیلئے اسٹینڈز کے باہر نصب جنگلے ختم کیے جائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے انکلوژرز کا ڈیزائن قذافی اسٹیڈیم سے ملتا جلتا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں چھتوں کی تنصیب بعد میں کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی، سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بھی تعمیر کر رہا ہے جس کا انتظامی کنٹرول سی ڈے اے کے پاس ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو اسلام آباد کے اسٹیڈیم میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچز کے انعقاد کی اجازت ہوگی۔

پی سی بی نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں اسٹیڈیمز اپگریڈیشن کے لیے 18 ارب روپے مختص کیے تھے۔ پہلے فیز میں ساڑھے دس ارب کے فنڈز تعمیراتی کاموں پر خرچ کیے گئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسٹیڈیم کراچی پی سی بی

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا