نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرِ نو اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ سے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی مکمل اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام شروع کرے گا، اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کی طرح نیشنل اسٹیڈیم میں بھی انکلوڑرز کی ری ماڈلنگ کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا ویو بہتر کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم میں چھتوں کی تنصیب فوری طور پر نہیں کی جارہی جبکہ پی سی بی سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بھی تعمیر کرنے جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بننے والے نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا انتظامی کنٹرول سی ڈی اے کے پاس ہوگا، پی سی بی اس اسٹیڈیم میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچز کا انعقاد کرے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرکٹ اسٹیڈیم
پڑھیں:
نیپا واقعے کے بعد گڑھے بند کرنے کا تحقیقاتی کمیٹی کا دعویٰ غلط نکلا
کراچی میں نیپا کے قریب گٹر میں گر کر ابراہیم کی ہلاکت کے بعد سڑک پر کھودے گئے گڑھے بند کرنے کا تحقیقاتی کمیٹی کا دعوی غلط نکلا۔
تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھودے گئے تمام گڑھے بھر دیئے گئے ہیں جبکہ نجی اسٹور کے باہر کھودا جانے والا مقام3 دن بعد بھی ویسا ہی ہے، قریب چھوٹے بلاکس رکھے گئے ہیں۔
کھلے ہوئے گڑھوں کی وجہ سے مزید جان لیوا حادثات کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جس جگہ سے بچے کی لاش ملی وہ نالا بھی اب تک بند نہیں کیا جا سکا ہے۔ دوسری جانب کے ایم سی نے بچے کی تلاش کی ویڈیو اور تصاویر جاری کر دیں، ترجمان میئر کراچی کے مطابق کے ایم سی کی مشینری اور عملہ جائے وقوع پر موجود تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مشتعل سیاسی ہجوم کام کرنے نہیں دے رہا تھا، جماعت اسلامی اور ان کے سوشل میڈیا نے کچرا چننے والے کو ہیرو بناکر پیش کیا۔