کراچی میں نادرا کا سب سے بڑا میگا سینٹر قائم کرنے کے لیے ای او یو پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں نادرا کا سب سے بڑا میگا سینٹر قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی ایم سی کے ساتھ معاہدے کے تحت نادرا گلبرگ ٹاؤن میں میگا سینٹر قائم کرے گا، ایم او یو پر ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان نے دستخط کیے۔
میگا سینٹر ہفتے میں چھ دن، 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گا، پاسپورٹ ، تھیلیسیمیا ٹیسٹ، اسلحہ لائسنس اور بزرگ شہریوں کے لئے الگ کاؤنٹرز مختص ہوں گے۔
سینٹرل ڈسٹرکٹ کا نادرا زونل دفتر بھی اسی عمارت میں بنایا جائے گا، عائشہ منزل، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا، لیاقت آباد کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میگا سینٹر
پڑھیں:
نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف
محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نادرا کے تعاون سے پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند شہریوں کی سہولت کے لیےاب فنگر پرنٹس ویریفیکیشن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن بنادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا دفاتر اب پاسپورٹ بھی جاری کریں گے لیکن منفی پہلو کون سے؟
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند درخواست گزاروں کے لیے ایسی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت فنگر پرنٹس ویریفیکیشن کا مرحلہ آسان بناتے ہوئے نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی جانب سے آن لائن پاسپورٹس درخواست گزاروں کو فنگر پرنٹس ویریفیکشن کے حوالے سے درپیش مشکل آسان کر دی گئی، نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔۔۔ pic.twitter.com/kuRAatRI5T
— Directorate General Immigration & Passports (@DGIPofficial) December 5, 2025
اب شہری آن لائن بھی پاسپورٹ کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں، تاہم اگر فنگرپرنٹس کی تصدیق میں مسئلہ درپیش ہو تو چہرے کی تصدیق کی سہولت بھی موجود ہے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک اعلامیے میں درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نادرا پاسپورٹ کی درخواست جمع کروانے کے لیے آن لائن ویب پورٹل پر جائیں۔
مزید پڑھیں:نادرا کا فیس وصولی کے لیے نیا اور آسان طریقہ کار کیا ہے؟
’فنگرپرنٹس کے مرحلے میں پہنچنے پر پاک آئی ڈی موبائل ایپ لاگ ان کریں، بائیو میٹرک ویریفکیشن کے سیکشن میں آن لائن پاسپورٹ منتخب کریں، اس کے بعد اپنا پاسپورٹ ٹریکنگ آئی ڈی اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور ایپ کے ذریعے اپنے چہرے اور فنگر پرنٹس کی تصدیق کروائیں۔‘
مذکورہ ہدایت نامے کے مطابق، تصدیق مکمل ہونے کے بعد ایک پیغام ظاہر ہوگا اور درخواست گزاروں کو ویب پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کروانے کی ہدایت دی جائے گی، بقیہ کارروائی مکمل کرتے ہوئے درخواست جمع کروائی جاسکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایپ پاک آئی ڈی فنگر پرنٹس نادرا