پمز اسپتال میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے فری اسکریننگ سینٹر کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ آگاہی اور بروقت تشخیص سے جیتی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد میں بریسٹ کینسر ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ پمز اسپتال میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے فری اسکریننگ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے، جو پاکستان کا واحد ادارہ ہے جہاں یہ سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی بڑھانا قومی ذمہ داری ہے، صدر آصف علی زرداری
انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے لڑنے کے لیے سب سے پہلا قدم اس کی بروقت تشخیص ہے۔ ہم نہیں چاہتے لوگ پہلے بیمار ہوں اور پھر اسپتال آئیں، یہ سینٹر خواتین کو بیماری سے پہلے ہی اسکریننگ کے ذریعے آگاہ کرے گا۔
مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ یہ پاکستان کا پہلا مکمل سہولیات سے آراستہ بریسٹ کینسر اسکریننگ سینٹر ہے، جو عوامی سطح پر آگاہی مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ صرف علاج سے نہیں بلکہ تعلیم، آگاہی اور احتیاط سے جیتی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: بریسٹ کینسر سے صحتیاب خواتین کو مرض دوبارہ لاحق ہونے کا خطرہ کتنا ہے؟ حوصلہ افزا تحقیق
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ماں، بہن اور بیٹی کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ کے ہاں بڑا اجر پاتے ہیں اور حکومت اس مشن کو قومی ذمہ داری کے طور پر جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بریسٹ کینسر پمز اسپتال فری اسکریننگ سینٹر مصطفٰی کمال وفاقی وزیر صحت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بریسٹ کینسر پمز اسپتال مصطف ی کمال وفاقی وزیر صحت بریسٹ کینسر نے کہا کے لیے
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔