بریسٹ کینسر کےلیے پاکستان کا پہلا مفت اسکریننگ سینٹر پمز میں قائم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد میں بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ پاک انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم کیا گیا ہے۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پمز میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے مفت اسکریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر سے لڑنے کے لیے پہلے اس کی تشخیص نہایت ضروری ہے۔ وزیر صحت نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ’’ہم نہیں چاہتے کہ لوگ پہلے بیمار ہوں اور پھر اسپتال آئیں‘‘۔ یہ سینٹر خواتین کو بیمار ہونے سے پہلے ان کی تشخیص کرے گا۔
وزیر صحت نے اس موقع پر عوام کو آگاہی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ آگاہی سے جیتی جاتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے اپنی ماں، بہن اور بیٹی کو بریسٹ کینسر جیسی موذی بیماری سے بچانا ہے‘‘۔
انہوں نے طبی عملے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ کے ہاں بڑا اجر پاتے ہیں‘‘۔ وزیر صحت نے مستقبل کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر بھی اسکریننگ سینٹر ہونا چاہیے۔
مصطفیٰ کمال کا اصرار تھا کہ ’’بیمار ہونے سے پہلے خواتین اور بچیوں کو یہ ٹیسٹ کروانا چاہیے‘‘۔ اس نئی سہولت کے قیام سے ملک بھر کی خواتین کو بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بریسٹ کینسر ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
.پاک افغان جنگ بندی معاہدہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے‘ وزیر خارجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے دوحا مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، دوحا میں رات گئے طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے۔ ایکس پر بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر ملک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، ہم ایک ٹھوس
اور قابل تصدیق نگرانی کے طریقہ کار کے قیام کے منتظر ہیں، جس کی میزبانی ترکیہ کی طرف سے کی جانے والی اگلی میٹنگ میں کی جائے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نگرانی کا طریقہ کار ضروری ہے تاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کی طرف اٹھنے والی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹا جاسکے، مزید جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلیے تمام کوششیں بروئے کار لانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ قطر کی میزبانی اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 13 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے ہیں جس میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے۔
وزیر خار