کراچی: سہراب گوٹھ میں قائم افغان کیمپ میں 1200 مکانات مسمار
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں قائم افغان کیمپ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ چار دنوں کے دوران افغان باشندوں کے خالی کیے گئے سیکڑوں مکانات مسمار کر دیے ہیں۔ضلع غربی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے بعد سے اب تک تقریباً 1200 مکانات گرائے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 14 ہزار سے زائد افغان باشندے پہلے ہی اقوام متحدہ کے اس نامزد کردہ کیمپ کو چھوڑ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن اتوار کے روز بھی جاری رہا اور توقع ہے کہ یہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ایس ایس پی مستوئی نے بتایا کہ پہلے دن قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو مبینہ لینڈ مافیا کی جانب سے معمولی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بعد میں آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے پرامن طور پر جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت شروع کیا گیا تھا کیونکہ کچھ عناصر زمین پر غیر قانونی قبضے کی کوشش کر رہے تھے، جس سے امن و امان میں خلل پڑنے کا خدشہ تھا۔یہ زمین ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے ) کی ملکیت ہے۔حکام کے مطابق کیمپ میں پہلے تقریباً 15680 افغان مقیم تھے۔ ان میں سے 1496 اپنے وطن افغانستان واپس جا چکے ہیں، جب کہ باقی 184 ابھی وہاں موجود ہیں جنہیں مرحلہ وار واپس بھیجا جا رہا ہے۔یہ آپریشن ویسٹ زون کے ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر متعلقہ حکام کو لکھے گئے ایک خط کے بعد شروع کیا گیا، جس میں ان کی توجہ ان لینڈ مافیا گروہوں کی جانب مبذول کرائی گئی تھی جو زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ڈی آئی جی نے یہ بھی تجویز دی تھی کہ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہوں تاکہ خالی کی گئی سرکاری زمین پر قبضے کی کوششوں کو روکا جا سکے۔یہ افغان کیمپ بے گھر افراد کا سب سے بڑا کیمپ قرار دیا جاتا تھا، جہاں ماضی میں اندازاً 30 ہزار لوگ رہائش پذیر تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قومی ویمنز انڈر19 اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ
پی سی بی کے تحت قومی ویمنز انڈر19 اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دورہ بنگلہ دیش کے سلسلے میں قومی ویمن جونئیر کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے30 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔
20 روزہ کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان کی زیر نگرانی شروع ہوگا۔
پیر سے باقاعدہ تربیت کا آغاز ہوگا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی کرکٹ اسکلز اور فٹنس پر کام کیا جائے گا۔
طلب کردہ کرکٹرز کا انتخاب کراچی میں منعقدہ قومی انڈر 19 ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔
کیمپ میں 6 آل راؤنڈرز، 10 بیٹرز، 12 بولرز اور 2 وکٹ کیپرز کو مدعو کیا گیا ہے۔
دوران کیمپ اینٹی ڈوپنگ، بین الاقوامی کرکٹ سے آگاہی اور میڈیا سے بات چیت کے بارے میں بھی لیکچر دیے جائیں گے۔
منتخب پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم دسمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
Women's U19 skills and fitness camp to begin on 18 October in Karachi
Details here ➡️ https://t.co/jYmPAyvIXc#BackOurGirls