کنگ سلمان ریلیف کے زیراہتمام کھجوریں تقسیم کرنے کے پروگرام کا باضابطہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران تقسیمِ کھجور پروگرام پاکستان 2025 کا باضابطہ آغاز کردیا۔
یہ منصوبہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید بن المالکی کی جانب سے باضابطہ طور پر شروع کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی سینیٹر شاہین خالد بٹ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سمیت مختلف سرکاری اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس منصوبے کے تحت کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان بیت المال کے تعاون سے پاکستان کے تمام صوبوں جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں میں اعلیٰ معیار کی سعودی کھجوریں تقسیم کرے گا۔
اس منصوبے کا مقصد ہزاروں مستحق اور کمزور خاندانوں، بالخصوص حالیہ سیلاب اور معاشی مشکلات سے متاثرہ خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید بن المالکی نے کہاکہ یہ منصوبہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہری دوستی، بھائی چارے اور انسانی ہمدردی کے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تقسیمِ کھجور پروگرام 2025 پاکستان میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جاری انسانی فلاحی سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ غذائی تحفظ، صحت، تعلیم، پانی و صفائی اور روزگار کے مواقع سے متعلق متعدد منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، جو انسانیت کی خدمت اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے مملکت کی وابستگی کی علامت ہے۔
اپنے اختتامی کلمات میں سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے مملکتِ سعودی عرب اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ تعاون اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال، کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ساتھ مل کر اس امدادی منصوبے کو ملک بھر کے مستحق خاندانوں تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پروگرام کا آغاز کنگ سلمان ریلیف کھجوریں تقسیم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پروگرام کا ا غاز کنگ سلمان ریلیف کھجوریں تقسیم وی نیوز کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان بیت المال
پڑھیں:
علامہ جواد نقوی کو "آیت اللہ" کے منصب کی باضابطہ توصیت پیش
وفد نے اعلان کیا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے استاد محترم کو ’’اسلامی فلسفہ و علوم‘‘ میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائیگا، جو اُن کے علمی و فکری مقام کے شایانِ شان ہے۔ اس اعزازی ڈگری کا اجراء جلد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی استاد محترم علامہ سید جواد نقوی سے جامعہ العروۃ الوثقیٰ میں ملاقات،، اتحادِ اُمت، علمی خدمات اور اعزازِ فضیلت کے حوالے سے خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد میں ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان، انجنیئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، علامہ عین الحق بغدادی ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان، کرنل (ر) خالد جاوید ڈائریکٹر ایچ آر منہاج القرآن اور علامہ اشفاق علی چشتی مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان شامل تھے۔ وفد نے اتحادِ اُمت، وحدتِ اسلامی اور جامعہ کے تعلیمی نظام میں استاد محترم کی غیرمعمولی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان میں اُن کے علمی، فکری اور قومی کردار پر اظہارِ فخر کیا۔
اس موقع پر وفد نے علامہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حکم پر منہاج القرآن کی جانب سے اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر امیری مقدم کے نام سفارشی خط کی کاپی پیش کی۔ خط میں ایران کے تعلیمی مراکز سے آیت اللہ کی ڈگری کے صدور کیلئے تقاضا اور تعاون پیش کیا گیا، جس میں استاد محترم سید جواد نقوی کو پاکستان میں "آیت اللہ" کے منصب کی باضابطہ علمی و فقہی توصیت پیش کی گئی۔ سفارشی خط میں واضح کیا گیا کہ یہ اعتراف استاد محترم کی اسلامی فلسفہ میں گہری بصیرت، دقیق قرآنی تفسیر، فقہِ جعفریہ پر کامل دسترس اور فکری بیداری و وحدتِ اُمت کے فروغ کیلئے اُن کی انتھک جدوجہد کے اعتراف کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
مزید برآں، وفد نے اعلان کیا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے استاد محترم کو ’’اسلامی فلسفہ و علوم‘‘ میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائیگا، جو اُن کے علمی و فکری مقام کے شایانِ شان ہے۔ اس اعزازی ڈگری کا اجراء جلد کیا جائیگا۔ آخر میں وفد نے جامعہ العروۃ الوثقیٰ کی لائبریری مکتبۃ الکتاب المبین کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تصنیفات کا خصوصی تحفہ پیش کیا، جن میں مختلف علمی و فکری موضوعات پر مبنی کتب شامل تھیں۔ ملاقات کے دوران ملک میں جاری مذہبی خلفشار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتحادِ اُمت اور مذہبی رواداری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔