35 ویں نیشنل گیمز کا منظور شدہ بجٹ 52 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی میں ہونے والے35 ویں نیشنل گیمز کا منظور شدہ بجٹ 52 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا۔
انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق التو کے سبب گیمز کے اخراجات میں اضافہ ہوا جبکہ رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریب کی وجہ سے بھی اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ اضافی رقم کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔
دریں اثنا سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد گیمز کو شایان شان اندازمیں منعقد کرانا ہے۔
اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے اور امید ہے کہ 18 برس بعد سندھ کی میزبانی میں ہونے والے گیمز کے لیے اضافی بجٹ منظور کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں رواں سال مئی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا انعقاد طے تھا۔ تاہم، تمام ترتیاریوں اور ٹیموں کی تشکیل کے باجود شہر میں شدید گرمی کے سبب گیمز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیلاب سے معاشی نقصان مجموعی قومی پیداوار کے 9.5فیصد سے تجاوز کر چکا: مصدق ملک
اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی ادارہ برائے تحفظ قدرت (WWF) کے زیر اہتمام دریائے سندھ کی ڈولفن کے تحفظ کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلائو ہماری جانب سے پھیلائی جانے والی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے براہ راست نتائج ہیں۔ انہوں نے دریائے راوی کے پانی کے شدید آلودہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پانی اب زراعت کے لیے بھی قابل استعمال نہیں رہا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالیہ سیلابوں کے باعث ہونے والا معاشی نقصان مجموعی قومی پیداوار کے 9.5فیصد سے تجاوز کر چکا ہے۔ تاہم ان موسمیاتی آفات کی انسانی قیمت اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہے۔ حکومت پاکستان WWF کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔