سندھ حکومت کا اسپورٹس کے 22 میگا ایونٹس کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سندھ حکومت رواں ماہ کے آخری ہفتے سے جون 2026 تک صوبے بھر میں 22 سے زائد میگا اسپورٹس ایونٹس منعقد کرائے گی۔
وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ اِجلاس میں 35 ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں، سندھ گیمز 2026، تھر جیپ ریلی سمیت دیگر ایونٹس پر بھرپور بریفنگ دی گئی۔
رواں ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں تائیکوانڈو، کراٹے اور ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹس ہوں گے۔ نومبر میں پہلی بار دو روزہ سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ، 3 روزہ سندھ اسپیشل گیمز، فٹسال چیمپین شپ، کراچی اور دو روزہ کوہستان بل کارٹ ریس ٹھٹہ میں ہوگی،19 ویں سندھ گیمز جنوری 2026 اور فروری کے پہلے ہفتے جیپ ریلی گھوٹکی میں ہوگی۔
اجلاس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، چیف انجینئر محمد اسلم مہر، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ، علی ڈنوگوپانگ سمیت دیگر شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری نے شہرِ قائد میں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہرِ قائد میں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا ۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہ سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ہورہا ہے، سندھ کیلئے میزبانی باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک خصوصاً سندھ کے نوجوانوں کو مثبت ماحول مل رہا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، امید کے یہی نوجوان کل عالمی سطح پر تمغے جیت کر لائیں گے۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں بیٹھے تمام ایتھلیٹس 35 ویں قومی گیمز کو انجوائے کریں، پورے ملک سے آئےمہمانوں کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔