نوارٹس فارما میںCOD منظور ہونے پر خالدخان کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کی ملحقہ نوارٹس فارما ایمپلائز یونین CBA کی چارٹرآف ڈیمانڈ منظور ہونے پر یونین کے صدر محمد اظہرالسلام اور جنرل سیکرٹری فیصل رضی کو صدرNLF کراچی خالد خان مبارکباد پیش کی۔ یونین عہدیدارا ن کو اور ان کے ادارے کے تمام مزدوروں کو نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اورNLF کی پوری ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر خالد خان نے کہا کہ گھٹن کے اس ماحول میں چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری مزدوروں کے لیے ایک روشنی کی کرن ثابت ہوگی اورجس طریقے سے CBA یونین کے عہدیداران اور مزدوروں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر بات ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان علالت کے باعث اسپتال داخل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: معروف عالم دین سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کو مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن کو ڈینگی میں مبتلا ہونے کےباعث اسپتال لایا گیا تھا۔
کراچی میں مفتی منیب الرحمٰن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی۔