Jasarat News:
2025-12-04@08:38:42 GMT

پریم یونین رہنمائوں کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری اور سرپرست فیصل آباد پریم یونین میاں طاہر ایوب نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی سے ملاقات کی۔ اس موقع پرصوبائی امیر جاوید قصوری، ضلعی امیر محبوب الزماں بٹ، میاں شاہد ایوب، میاں زاہد ایوب،رائے ندیم الرحمن، محمد ناصر بھی موجود تھے۔ خالد محمود چوہدری اور میاں طاہر ایوب نے حافظ نعیم الرحمان کو پاکستان بھر کے مزدوروں خصوصاً ریلوے کی موجودہ صورتحال، ریلوے ملازمین کے مسائل اور ریلوے سے منسلک سالانہ15کروڑ پاکستانیوں کی مشکلات سے آگاہ کیا – حافظ نعیم الرحمن نے پریم یونین کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ پریم یونین ریلوے اور ریلوے ملازمین کے مسائل سمیت ریلوے سے منسلک 15 کروڑ پاکستانیوں کی آواز بن کر اپنا لائحہ عمل بنا کر میدان عمل میں آئے۔ جماعت اسلامی ان کی بھر پور سرپرستی کرے گی اور میں خود شانہ بشانہ پریم یونین کی اس جدو جہد میں ساتھ ہوں گا۔پاکستان کے 7 کروڑ سے زائد سرکاری اور پرائیوٹ مزدوروں کے حقوق کی جدو جہد کے لیے عنقریب ٹرین اور روڈ مارچز کئے جائیںگے۔ انہوں نے کہا ایک طرف حکومت میٹرو بس ، اورنج ٹرین، الیکٹرک بسوں اور موٹر وے کو سالانہ کھربوں روپے کے وسائل اور سبسڈی دے کر پاکستانی شہریوں کو سستی اور معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر رہی ہے اور اربوں روپیہ تشہیری مہم پر خرچ کر رہی ہے دوسری طرف 25 کروڑ پاکستانیوں کی سفری ضرورت پاکستان ریلوے سے سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا رفاہی،فلاحی اور عوام کو سہولت فراہم کرنے والا ادارہ ریلوے حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے جس کی ذمہ دار موجودہ اور سابقہ حکومتیں ہیں۔ موجودہ بجٹ میں BISP کی مد میں7کھرب سے زائد کا بجٹ مقرر کیا گیا ہے جو کہ کرپشن کی نذر ہو رہا ہے اور NHA کو ڈھائی کھرب کا بجٹ دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے سب سے بڑے رفارہی، فلاحی معاشی ادارے کے بجٹ میں 20 ارب کی کٹوتی کرکے صرف 27 ارب رکھے گئے ہیں۔ پریم یونین کے رہنمائوں نے فیصل آباد سرگو دھا ڈویژن بشمول حافظ آباد، سانگلاہل کے دو کروڑ سے زائد شہریوں کی آواز بنتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا کہ ان دو کروڑ شہریوں کا کراچی سے 3 ستمبرسے رابطہ منقطع ہے۔ شور کوٹ۔ عبدالحکیم سیکشن پر بوجہ سیلاب متاثرہ ریلوے ٹریک کی جلد از جلد مرمت کرکے ریلوے آپریشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے عرصہ دراز سے اپنی معیاد مکمل کر کے چلنے والی 50فیصد کوچز کو تبدیل کر کے نئی کوچز تیار کرنے اور ریلوے کے 150 سال پرانے ریلوے ٹریک کو تبدیل کر کے نئے ٹریک بنانے کے لیے وزیر اعظم سے ہنگامی بنیادوں پر فیصلہ کرنے اور وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ریلوے کے تین سال سے زائد ریٹائر ملازمین اور بیواؤں کے واجبات اور 7 سال سے زائد عرصہ سے ٹی اے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے قومی اسمبلی کے فلور پر اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان واجبات کی ادائیگی کے لیے میں فنانس ڈویژن سے فنڈزلینے میں ناکام ہو گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک وزیر اپنی اسمبلی کے فلور پر اپنی بے بسی کا اظہار کر رہا ہے اور حکومت معاشی ترقی کے شادیانے بجا رہی ہے جو باعث افسوس ہے۔ انہوں نے ان واجبات کی ادائیگی اور دیگر ضروری اقدامات کے لیے وزیرا عظم شہباز شریف سے فوری طور پر ریلوے کو 25 ارب روپے دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ریلوے کی ٹرینوں کی آؤٹ سورس کو ختم کرنے کے اعلان پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی قیادت میں پریم یونین کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی بھر پور سر پرستی اور تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے پاکستان بھر کے مزدوروں سے کہا کہ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر اپنے آپ کو منظم متحد اور متحرک کر کے جب تک ایماندار،دیانت دار اور اہل افراد کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں نہیں بھیجیں گے اس وقت تک آپ کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پریم یونین مطالبہ کیا کرتے ہوئے انہوں نے ریلوے سے کہا کہ رہی ہے

پڑھیں:

نوجوان نسل کوڈیجیٹل میڈیا سےجوڑا جائے،جماعت اسلامی ہند

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام منعقد ہونے والے دوروزہ قصص 2.0 میڈیا ماسٹری بوٹ کیمپ میں امیرجماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مسلمانوں کے وسیع ترسماج سے براہ راست تعامل اورمکالمے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

دوروزہ ورکشاپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے وابستہ افراد کومتوجہ کیا کہ وہ اپنی سوچ اور سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کریں۔

 انہوں نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ افراد کوچاہیے کہ وہ صرف اندرونی کمیونٹی مکالمے تک محدود نہ رہیں بلکہ وسیع ترسماج کے ساتھ مسلمانوں کوجوڑنے کی مثبت کوششوں کوفروغ دیں۔

سید سعادت اللہ حسینی نے نوجوان نسل کی تربیت اوررہنمائی پرخاص زوردیتے ہوئے کہا کہ نوجوان فطری طورپرٹیکنالوجی سے قریب ہوتے ہیں اوروہ جنریشن زیڈ کی زبان سے بخوبی واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ڈیجیٹل اورسوشل میڈیا کے میدان میں نوجوان نسل کوآگے بڑھائیں تاکہ وہ اس میدان میں موثرکردارادا کرسکیں۔

انہوں نے وسیع ترمیڈیا برادری کے ساتھ باقاعدہ نیٹ ورکنگ کی اہمیت کوبھی اجاگرکیا۔

سید سعادت اللہ حسینی نے صحافیوں، میڈیا نمائندوں اورایڈیٹروں سے رابطے بڑھانے پرزوردیا تاکہ پیشہ ورانہ روابط اورباہمی تعلقات کومضبوط کیا جا سکے اورمثبت رخ پررائے عامہ کو ہموارکیا جا سکے۔

دوروزہ بوٹ کیمپ قصص 2.0 جماعت اسلامی ہند کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس ورکشاپ میں صحافیوں، اسکالرز، طلبہ، میڈیا پروفیشنلزاورجماعت اسلامی کے ریاستی میڈیا ذمہ داروں نے شرکت کی۔

 اس ورکشاپ میں تربیتی سیشنز، مباحث، فیلڈ وزٹس شامل تھے۔ پروگرام میں لیکچرز، میڈیا ورکشاپس، بڑے میڈیا اداروں کے تعلیمی دورے، عوامی رائے، جمہوریت کودرپیش خطرات، میڈیا اورکمیونٹی تعلقات پرپینل ڈسکشنزبھی شامل تھے۔ سینئرصحافی رشید قدوائی، ضیا الاسلام، آدتیہ مینن اوردیگرماہرین نے مو ¿ثرمیڈیا کمیونیکیشن، میڈیا اورملی سماجی تنظیموں کے درمیان فاصلے کم کرنے اورنیوزروم کے طریقہ کارکوبہترطریقے سے سمجھنے کے بارے میں خصوصی معلومات فراہم کیں۔

 ورکشاپ میں میڈیا اسٹریٹجی، ادارہ جاتی ترقی، اے آئی پرمبنی تخلیقی مواد اورسوشل میڈیا سے وابستگی کے مختلف پہلوو ¿ں پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ پروگرام کا اختتام ایک اوپن سیشن اورانٹرایکٹیوگفتگوکے ساتھ ہوا، جس میں شرکاءنے اپنے تجربات اورخیالات کا آزادانہ تبادلہ کیا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

متعلقہ مضامین

  • نوجوانوں کو بااختیار بنائے بغیر ملک نہیں بدلے گا، پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ہے، جماعت اسلامی 
  • جماعت اہلسنت کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس، خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ 
  • حکومتی سطح پرہمارے پیسوں سے عیاشیاں ہو رہی ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
  • ہمارے پیسوں سے عیاشیاں ہو رہی ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
  • جماعت اسلامی بلدیاتی ایکٹ کیخلاف 7 دسمبر کو احتجاج کرے گی، ضیاالدین انصاری
  • نوجوان نسل کوڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں آگے بڑھائیں،جماعت اسلامی ہند
  • بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے امیر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی خالدہ ضیا کی عیادت
  • نوجوان نسل کوڈیجیٹل میڈیا سےجوڑا جائے،جماعت اسلامی ہند
  • جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی عبدالعزیز ناغڑ کے انتقال پر تعزیت
  • معصوم ابراہیم کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے ‘ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر شریک ہیں