Islam Times:
2026-07-24@09:19:22 GMT

آپریشن سندور 2 کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے، بھارتی آرمی چیف

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

آپریشن سندور 2 کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے، بھارتی آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا کہ فوج ہمیشہ ملک کی تعمیر میں سب سے آگے رہی ہے، بھارتی فوج کا پہلا قدم قوم کی تعمیر میں ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی فوج کے ساتھ دیوالی منانے کے لئے پتھورا گڑھ پہنچے۔ اس موقعے پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آپریشن سندور 1.0 مکمل ہوا ہے، آپریشن سندور کو روکا نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ گولہ باری کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، آپریشن جاری ہے اور اپنے مقصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ "آپریشن سندور 2" کسی بھی وقت ہو سکتا ہے اور بھارتی فوج اس کی تیاری کر رہی ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر جمعہ کو پتھورا گڑھ پہنچے۔ انہوں نے آرمی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز میں افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ ایک تقریب میں انہوں نے فوجی جوانوں اور سابق فوجیوں کو اعزاز سے نوازا۔ تقریب کے دوران انہوں نے حاضر سروس فوجیوں اور سابق فوجیوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انہیں دیوالی کی مبارکباد دینے آئے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج ہمیشہ ملک کی تعمیر میں سب سے آگے رہی ہے۔ بھارتی فوج کا پہلا قدم قوم کی تعمیر میں ہونا چاہیئے۔ بھارتی فوج کو قوم کی تعمیر کا پہلا ستون بننے کی ضرورت ہے، عوام کے ساتھ مل کر کام کرنا، آفات کے وقت بھی پیش پیش رہنا فوج کی خاصیت ہے، چاہے وہ اتراکھنڈ میں دھرالی اور تھرالی کا معاملہ ہو یا امرناتھ سانحہ، فوج نے سرچ اور ریسکیو کے میدان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں جلد ہی ناردرن کمانڈ اور رودرا بریگیڈ کی تشکیل کی جارہی ہے۔ آج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت چین سرحد پر واقع جیولنگ کانگ (اڈی کیلاش) بھی پہونچ گئے، یہاں انہوں نے سرحد پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی تعمیر میں بھارتی فوج نے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت