اسرائیل کا رفح بارڈر بند کرنے کا اعلان، حماس نے مزید 2لاشیں واپس کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز

غزہ (آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ سے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کردی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر کو تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ کا بند رکھنا بھی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کی واپسی اور طے شدہ فریم ورک پر عمل درآمد کے معاملے میں حماس کے کردار کو دیکھتے ہوئے رفح بارڈر کو کھولنے پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ملبے سے مزید 29لاشیں نکالی گئی ہیں، جس کے بعد برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد 135 تک پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 68116 ہوگئی ہے، جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار 200 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی طرف سے 11 اکتوبر کے بعد ہونے والے فضائی حملوں میں 27 فلسطینی شہید اور 143 زخمی ہوچکے ہیں، جس سے علاقے میں بے چینی اور خوف کا ماحول برقرار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر افغان چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر افغان چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل جنوبی وزیرستان سے قندھار کا رہائشی خودکش بمبار گرفتار، ہوش ربا انکشافات پاک فضائیہ کے دستے کی مشترکہ فضائی مشق انڈس شیلڈ ایلفا میں شرکت کیلئے آذربائیجان آمد بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینگے، سہیل آفریدی سندھ حکومت کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ غزہ جنگ بندی خطرے میں؟ امریکا کا حماس پر حملے کی تیاری کا الزام، مزاحمتی تنظیم نے دوٹوک تردید کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

نیتن یاہو، ٹرمپ ٹیلیفونک رابطہ، حماس کو غیر مسلح کرنے پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کی امن معاہدے کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، بیان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اسرائیلی وزیراعظم دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کو عسکریت سے پاک اور حماس کو غیرمسلح کرنے کے عزم پر تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم دفتر کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں امن معاہدے کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو مستقبل قریب میں وائٹ ہاؤس مدعو کر لیا، اس سے پہلے ٹرمپ نے ایک بیان میں اسرائیل پر شام سے تعلقات بہتر بنانے پر بھی زور دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے جنگبندی کی خلاف ورزیوں کے دائرے کو بڑھا دیا ہے، حماس
  • ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک
  • ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک
  • جنگ بندی اور ٹرمپ کی ضمانتوں کے باوجود اسرائیلی جارحیت میں فلسطینی صحافی  شہید
  • نیتن یاہو، ٹرمپ ٹیلیفونک رابطہ، حماس کو غیر مسلح کرنے پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ
  • غزہ: قیامِ امن ہنوز تشنہ طلب کیوں؟
  • آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے‘ پوپ لیو
  • دو ریاستی حل ہی تنازع کا واحد حل ہے: پوپ لیو
  • اعلان کر رہا ہوں عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، ہماری مرضی جب چاہیں نوٹیفکیشن کا اعلان کردیں، حنیف عباسی