data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ حکومت نے کیٹی بندر اور شاہ بندر میں جدید منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد ماہی گیری کے شعبے کو ترقی دینا، مقامی معیشت کو مستحکم کرنا اور ساحلی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں وزیرِ ماہی گیری محمد علی ملکانی اور سیکریٹری ماہی گیری نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کیٹی بندر اور شاہ بندر تاریخی لحاظ سے اہم قدرتی بندرگاہیں رہی ہیں اور ان علاقوں کی دوبارہ بحالی سے مقامی سطح پر ترقی کے دروازے کھلیں گے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ان دونوں مقامات کی جغرافیائی اہمیت بھی کم نہیں، کیونکہ یہ نہ صرف کراچی جیسے بڑے شہر کے قریب واقع ہیں بلکہ موٹر وے اور نیشنل ہائی وے کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں سے بھی آسانی سے منسلک ہیں۔ ان منصوبوں کو سندھ حکومت کے پائیدار اور ماحول دوست ترقیاتی ویژن کا اہم حصہ قرار دیا گیا ہے۔

منصوبے کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں جدید سہولیات سے آراستہ منی فِش ہاربرز تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں ان مقامات کو مکمل بندرگاہوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف ماہی گیری کے شعبے کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی تجارت، کاروبار اور سیاحت میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ماہی گیری

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن