Jasarat News:
2025-10-20@00:12:09 GMT

دہر میں اسم محمدؐ سے اُجالا ہو جائے

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قاسم جمال
فن خطاطی ایک ایسا علم اور فن ہے جس کے ذریعے فنکار اپنی تخلیقات رنگوں کی آمیزش سے پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں اس فن نے بڑی ترقی کی اور بڑے بڑے نام ابھر کر سامنے آئے۔ جن میں استاد شفیق الزماں، عبدالمجید دہلوی، حنیف رامے، صادقین، حافظ یوسف سدیدی، انور حسین رقم، انور انصاری، اسلم کمال، رشید بٹ، خالد یوسفی، خالد صدیقی، جمی، طارق ٹونکی، خالد سباء اس میں سر فہرست ہیں۔ آج کے دور میں طارق ٹونکی اور خالد سباء قابل مبارک باد ہیں کہ انہوں نے اس فن کو نئی نسل میں منتقل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے اور ان میں ذوق وشوق پیدا کیا۔ بلاشبہ فن مصوری کیلی گرافک ایک خداداد صلاحیتوں کا حامل فن ہے۔ آرٹسٹ انتھک محنت اور خوشنما رنگوں کے ذریعے اپنے آئیڈیاز کو پیش کرتا ہے۔ گزشتہ دنوں ملک کے نامور مصور آرٹسٹ طارق ٹونکی، خالد سباء اور اسماء عفیفہ نے وی ٹرسٹ گلشن اقبال میں اپنی تنظیم می اینڈ مائی کے پلیٹ فارم سے حرف عقیدت ’’اسم محمدؐ‘‘ کے نام نامی اسم گرامی کے لیے کیلی گرافک نمائش کا انعقاد کیا۔ می اینڈ مائی آرٹسٹ گروپ کا نام بھی خالد سباء ہی نے تجویز کیا ہے اور اس نمائش کو طارق ٹونکی نے کیوریٹ کیا۔ حرف عقیدت ایک کامیاب نمائش ثابت ہوئی اس نمائش کے چیف گیسٹ شہر کے نامور علمی ادبی شخصیت محترم جناب ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ جبکہ جج کے فرائض ملک کے معروف آرٹسٹ جناب انور انصاری اور قمر جاوید نے ادا کیے۔ اور نظامت کے فرائض محترم نظر فاطمی نے بخیر خوبی سر انجام دیے۔

اس نمائش میں کراچی کے علاوہ لاہور، فیصل آباد سے بھی آرٹس شریک ہوئے۔ آرٹسٹوں میں استاد رستم، مہتاب علی، ظفر صدیقی، عبد الکریم، طیبہ آصف، بصار صدیقی، معروف صحافی کالم نگار اور تجزیہ کار قاسم جمال، شہزاد کھتری، رانا مشتاق اور لاہور سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے خطاط محترم جناب قاری اظہر نے شرکت کی۔ اس نمائش میں نوجوان فنکاروں کے کام کو بے حد سراہا گیا جنہوں نے بڑی ہی محنت جانقشانی کے ساتھ رنگوں کو ہم آہنگ کر کے قرطاس پر اپنے شعور آگہی کو پیش کیا جو قابل تعریف ہے۔ ایک اٹھارہ سالہ نوجوان محمد عبداللہ جاوید کی پینٹنگ کو بھی لوگوں نے بے حد سراہا اور اس کے کام کی تعریف کی اس بچے کو خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا۔ بلاشبہ پاکستان میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے ہمیں ایسے افراد میسر نہیں جو کہ ان گوہر نایاب کو کندن بنا سکے۔ طارق ٹونکی اس سے قبل دو اور نمائشوں کا انعقاد کر چکے ہیں۔ این ای ڈی یونیورسٹی میں گزشتہ ہفتہ ہی ایک نمائش کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات نے اپنی پینٹنگ نمائش میں پیش کی ان پینٹنگ کو دیکھ کر یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ کام ان طلبہ وطالبات کا ہے۔ دنیا بھر میں کیلی گرافک کی تعلیم کے لیے حکومتی سطح پر ادارے قائم کیے جاتے ہیں اور جہاں پرائیویٹ سطح پر یہ کام کیا جاتا ہے تو وہاں حکومت ان اداروں کی سرپرستی کرتی ہے لیکن پاکستان میں ہمیں اب تک ایسے حکمران میسر نہیں آسکے جو اس طرح کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی بھی کریں اور ان کی سرپرستی بھی کریں۔

می اینڈ مائی کے زیر ِ اہتمام منعقدہ حرف محمدؐ پر ہونے والی نمائش میں جہاں بہت سے آرٹسٹوں کے فن کی نمائش ہوئی اور اسم محمدؐ کے نام کو سب نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ اپنے فن میں ڈوب کر رنگوں میں ڈھالا۔ ایک انتہائی کم عمر پندرہ سالہ بچے عمر کی خطاطی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی اور اس بچے کی پینٹنگ کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ کراچی شہر کی نامور علمی ادبی شخصیت معروف شاعر کلام اقبال اور کلام غالب کے حافظ ڈاکٹر افتخار احمد ملک ایڈووکیٹ اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس تقریب میں شریک ہوئے اور اس نمائش کے شرکاء کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ ڈاکٹر افتخار احمد ملک ایڈووکیٹ پہلے ہی شہر میں علمی ادبی حلقوں میں بہت معروف ہیں اور ان کی شاعری کے ساتھ ساتھ ان کی پرخلوص شخصیت کو بھی لوگ بے سراہتے ہیں۔ بلاشبہ نام محمدؐ معاشرے کی خوبصورتی اور معاشرے کا حسن ہے۔ ہم سب ہمارے ماں باپ ہمارے بچے اس نام نامی پر قربان وہ جو وجہ تخلیق کائنات ہیں۔ وہ جو دونوں جہانوں کے لیے رحمت للعالمین بنا کر بھیجے گئے ان کا نام دلوں کو ٹھنڈک اور آنکھوں کو روشنی اور نور فراہم کرتا ہے۔ دنیا کو رہنمائی اور ترقی حاصل کرنی ہے وہ محمدؐ کی تعلیمات پر عمل کریں تو دنیا اور آخرت کی ساری کامیابی اس کے قدموں کو چومے گی۔ نبی کریمؐ سے عشق اور محبت بلاشبہ ہمارے ایمان کا جزہے۔ رسول اکرمؐ سے اپنے عشق اور محبت کا ہم اظہار نہ کریں تو ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا لیکن ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ ہم نبی کریمؐ کے نام کے ساتھ ساتھ ان کے مشن سے بھی محبت کریں۔ جس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس دنیا میں بھیجا کہ ہم اس زمین پر اللہ کی اس نظام کو نافذ کریں جو نظام نبی کریمؐ نے ریاست مدینہ میں قائم کیا تھا کہ لوگ زکوٰۃ باٹنے نکلے اور کوئی زکوٰۃ لینے والا نہیں تھا۔ بلاشبہ می اینڈ مائی کے پلیٹ فارم سے حرف عقیدت محمدؐ پر کیلی گرافک نمائش ایک بہترین کاوش ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی سطح پر کیلی گرافک کلاسوں کا آغاز کیا جائے اور نسل نو کو اس فن سے واقفیت فراہم کی جائے۔ یہ بات کسی بھی شک وشبہ سے بالا ہے کہ حرف عقیدہ محمدؐ پر نمائش ہماری روح کی تسکین کا باعث بنی ہے اور اس طرح کی نمائش کاپاکستان کے دیگر شہروں لاہور، پشاور، اسلام اباد، ملتان، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ میں بھی انعقاد کیا جائے اور ضرورت ہے کہ سارے جہاں کو اسم محمد سے روشن کردیا جائے۔ اس نمائش سے ہمارے نبی کریمؐ کا نام بلند نہیں ہوا کیونکہ وہ تو پہلے سے ہی بلند وبالا ہے اس نمائش سے نمائش کے آرگنائزر اس کے شرکاء اور مقابلے میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں کا مقام اور مرتبہ ضرور بلند ہوگیا ہے۔

کی محمدؐ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم تیرے ہیں

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اینڈ مائی طارق ٹونکی خالد سباء کے ساتھ کے لیے اور اس کے نام

پڑھیں:

محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا، مگر کیسے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ٹی 20 ٹیم کی قیادت میں کسی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا اور سلمان علی آغا کو بطور کپتان برقرار رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے اور ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان پیر کو متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی سی بی ٹی 20 جنوبی افریقہ سیریز شاہین شاہ آفریدی کرکٹ محمد رضوان ون ڈے ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نوارٹس فارما میںCOD منظور ہونے پر خالدخان کی مبارکباد
  • ’پرفیوم سعودی ثقافت کا اہم حصہ‘، جدہ سپر ڈوم میں خوشبوؤں کی منفرد نمائش جاری
  • محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی
  • محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ
  • لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا81واں یوم پیدائش 25اکتوبر کو منایا جائے گا
  • مرکزی کسان لیگ کی خالد مسعود سندھو کو سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
  • بینظیرہنرمند پروگرام بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کو غربت سے نجات دلانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، سینیٹر روبینہ خالد
  • ریاض: دستکاری نمائش 2025 پرنس نورہ یونیورسٹی میں 13 تا 26 منعقد ہوگی
  • کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کارواں 26 سے 28اکتوبر تک لاہور سے شروع کیا جائے گا: جاوید قصوری