اسلامی ممالک کا اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)اسلامی ممالک کی تنظیم رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور مذہبی ہم آہنگی موجودہ عالمی حالات میں سب سے زیادہ اہم ضرورت بن چکی ہے۔ پاکستان عالمِ اسلام کا ایک مضبوط اور ذمہ دار ملک ہے جس نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وزارت دفاع سینیٹر محمد طلحہ محمود کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں اراکین پارلیمنٹ،مختلف ممالک کے ڈپلومیٹس اعلی سرکاری افسران ،ممتاز کاروباری و سماجی شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی دنیا بھر میں اسلام کے پیغامِ امن، رواداری اور اعتدال پسندی کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اسلام انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی اجازت نہیں دیتا بلکہ انسانیت، عدل اور اخوت کا درس دیتا ہے۔سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی حکومت کی مذہبی ہم آہنگی، بین المذاہب مکالمے اور امن کے فروغ کے لیے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ امتِ مسلمہ کو متحد ہو کر عالمی سطح پر ایک مضبوط آواز بننے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا جذب ایمانی، قربانی اور یکجہتی پوری امت کے لیے ایک مثال ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اسلامی ممالک کے درمیان تعلیمی، ثقافتی اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا تاکہ نوجوان نسل کو انتہا پسندی کے بجائے مثبت سوچ، تحقیق اور ترقی کی طرف راغب کیا جا سکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ عالم اسلام کی عظیم شخصیت ہمارے درمیان موجود ہے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انشااللہ اگلے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکرٹری جنرل کو پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز دیا جائے گا جو عوام کی طرف سے ان کے محبت کا اظہار ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان رابطہ عالم اسلامی کے مشن امن رواداری اور اتحاد امت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پر سطح پر اس کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہمیشہ عالم اسلام کی مضبوطی کے لئے سعودی عرب کے کردار کو سراہا ہے اور آج بھی ہماری حکومت،عوام اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص سعودی عرب کے لئیعقیدت و احترام رکھتا ہے انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی ائیر لائن کی نجکاری، ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار قومی ائیر لائن کی نجکاری، ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم غذائی دہشت گردوں کیخلاف معزز عدالتیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شانہ بشانہ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں، اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری اسلام آباد میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پاک ای پی اے کا جامع ایکشن پلان جاری وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی، مزمل اسلم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رابطہ عالم اسلامی مذہبی ہم آہنگی سیکرٹری جنرل اسلامی ممالک نے کہا کہ انہوں نے کے لیے کی طرف

پڑھیں:

سابق سینیٹر مشتاق احمد اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہوگئے

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے وفد کی قیادت کی۔

تحریک کے اعلامیے کے مطابق وفد نے مشتاق احمد خان کو عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور انہیں اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد پر تشدد انتہا پسندی بل تحریک انصاف پر پابندی کا بل ہے، سینیٹر مشتاق احمد

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان جلد کریں گے۔

یاد رہے کہ مشتاق احمد خان جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا، وہ اسی طرح روئے جیسا اپنی والدہ کے انتقال پر روئے تھے۔

مشتاق احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے 19 ستمبر کو صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیدیا تھا، تاہم اس پر کوئی ریسپانس نہیں ملا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news استعفی پوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق

متعلقہ مضامین