ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جدید خلائی تحقیق میں پاکستان کی شمولیت قابلِ فخر اور خوش آئند پیشرفت ہے، جو آنے والے وقت میں ماحولیاتی تحفظ، زراعت، اور قدرتی وسائل کے بہتر استعمال میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ پر پوری قوم، سپارکو ٹیم اور پاکستانی سائنسدانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کی یہ عظیم کامیابی پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جو ملک کی سائنسی ترقی اور خود انحصاری کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ لانچ قومی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت، عزم اور صلاحیتوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے دنیا میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جدید خلائی تحقیق میں پاکستان کی شمولیت قابلِ فخر اور خوش آئند پیشرفت ہے، جو آنے والے وقت میں ماحولیاتی تحفظ، زراعت، اور قدرتی وسائل کے بہتر استعمال میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنے سائنسدانوں اور انجینئرز پر فخر ہے جنہوں نے ثابت کیا کہ اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستانی ذہانت کسی سے کم نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا کہ

پڑھیں:

اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب آپریشن

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ منشیات ضبط کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کامیاب کارروائیاں تیزی سےجاری ہیں۔ اے این ایف نے مردان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مختلف مقامات سے 426 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔  

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ منشیات خیبرپختونخوا کے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے افغانستان سے مردان میں ذخیرہ کی گئی تھی۔ اسمگل شدہ منشیات براستہ تیراہ اور باڑہ ،چھوٹی چھوٹی کھیپ میں مردان پہنچائی گئی تھیں۔ اسمگلرز کا مقصد حالات موافق ہوتے ہی منشیات کو  منظم بین الصوبائی گروہ کے ذریعے پورے ملک میں پھیلانا تھا۔

ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشن کی تحقیقات کے مطابق مقامی کارندے مردان کی معروف رہائشی سوسائٹی کو بطور منشیات ڈمپنگ سائٹ استعمال کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں بھی آپریشن جاری ہیں۔  10 کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ 

کاروائیوں میں 20 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2296.3 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ دیامر کالونی جٹیال روڈ گلگت کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد 
کاک پل اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 70 گرام چرس اور جی ٹی روڈ گجرات پر یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 60 گرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں امریکا سے آنیوالے پارسل سے 52 گرام چرس برآمد کی گئی۔ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں ایک اور کاروائی میں تھائی لینڈ سے آنیوالے پارسل سے 22 گرام چرس، کورنگی کراچی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ جانیوالے پارسل سے 21 گرام چرس، 
ٹول پلازہ گجرات کے قریب گاڑی سے 33.6 کلوگرام چرس، پمپ بازار ڈسٹرکٹ گوادر کے قریب پلاسٹک ٹینک میں چھپائی 71 کلو گرام آئس، 13 کلو گرام ہیروئن اور 10 کلو گرام چرس، حمید کراس سرنان پشین کے قریب 2160 کلوگرام چرس اور نگور شریف ڑسٹرکٹ گوادر سے 8کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ 

 کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین نے انتہائی سستے دفاعی ہائپر سونک میزائل متعارف کرادیے، عالمی مارکیٹ میں تہلکہ
  • ایپل کی نیا آئی فون 17ای لانچ کرنے کی تیاری، خصوصیات کیا ہیں؟
  • فیلڈ مارشل کی کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکاء سے ملاقات، شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد
  • پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے  پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال اور جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز
  • پاکستانی ہندو برادری کا بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر احتجاجی مظاہرہ
  • متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر دیوان فخر الدین کی مبارکباد
  • پھینکے ہوئے آلو اب بنیں گے بیوٹی کریم کا خزانہ، سائنسدانوں کی حیران کن تحقیق
  • گوگل کا نیا امیج جنریشن ماڈل لانچ، کیا اب اصل نقل کی پہچان ناممکن ہوجائے گی؟
  • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب آپریشن
  • گورنر راج کوئی نئی بات نہیں، علی امین کے جانے سے پہلے بھی یہ باتیں ہوتی تھیں، شیخ وقاص اکرم