وزیراعلیٰ سندھ کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف اب دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے اور یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم قابلیت، عزم اور محنت کے ذریعے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ پر پوری قوم، سپارکو ٹیم اور پاکستانی سائنسدانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ قوم کی علمی و تکنیکی ترقی کا مظہر ہے اور یہ کامیابی پاکستان کے نوجوان انجینئرز اور سائنسدانوں کی انتھک محنت اور قابلیت کا نتیجہ ہے جنہوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں خودکفالت ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے، اور سندھ حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سپارکو نے عالمی معیار کے منصوبے پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور پاکستان کا خلائی پروگرام اب خطے میں ایک نئی شناخت حاصل کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سائنسی تحقیق اور تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لیے متحد ہیں، جبکہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی بدولت ماحولیاتی تحفظ، زرعی ترقی اور قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستانی سائنسدانوں کی یہ کامیابی قوم کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے اور سپارکو کی یہ پیشرفت نوجوان نسل کے لیے نئی امید اور حوصلے کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلائی تحقیق میں پاکستان کا سفر اب نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھے گا، اور ایس ایس ون کی لانچ ملکی سائنسی ترقی کے سفر کا ایک نیا سنگِ میل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :