حنظلہ نامی ہیکرز نے اسرائیلی فوج کے 17 سینئر سائنسدانوں کی معلومات لیک کردیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں حنظلہ کا کہنا تھا کہ یہ افراد، ہتھیاروں کے پیچھے وہ مائنڈ سیٹ ہیں جنہوں نے لاتعداد جنگوں میں معصوم شہریوں پر خوف، مصائب اور موت مسلط کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ دنوں حنظلہ نامی ہیکرز نے اعلان کیا کہ وہ ہر ہفتے اپنی سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے ظلم کے نظام کو تہس نہس کر دیں گے۔ اسی سلسلے میں رواں ہفتے مذکورہ گروہ نے ایک پیغام جاری کیا، جس میں ناقابل بیان انکشاف کیا گیا۔ حنظلہ نے کہا کہ آج ہم پہلی بار 17 سینئر فوجی سائنسدانوں کی شناخت اور انتہائی خفیہ ذاتی تفصیلات جاری کر رہے ہیں۔ یہ وہ مرد و خواتین ہیں جو صیہونی جنگی مشین کا دماغ ہیں۔ یہ افراد محض گمنام نہیں بلکہ تباہی کے معمار ہیں۔ یہ افراد، ہتھیاروں کے پیچھے وہ مائنڈ سیٹ ہیں جنہوں نے لاتعداد جنگوں میں معصوم شہریوں پر خوف، مصائب اور موت مسلط کی ہے۔
حنظلہ ہیکروں نے زور دیا کہ آج کے بعد، اِن میں سے کوئی بھی آزادانہ نقل و حرکت نہیں کر سکے گا، نہ ہی اپنی لیبارٹریوں میں اور نہ ہی اپنے گھروں میں۔ اب دنیا جانتی ہے کہ آپ کون ہیں اور آپ نے کیا کیا ہے؟!۔ ہمارے دوست اور حامی، تصور سے بھی زیادہ آپ کے قریب ہیں۔ اب آپ اپنے عہدوں یا محافظوں کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔ انسانیت کے خلاف آپ کے جرائم کے حساب کتاب کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کو ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسی گروہ نے 15 مجرم صیہونی افسران کی تفصیلات جاری کیں تھیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈیرہ غازی خان میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) تھانہ گدائی پولیس کی جانب سے سخی سرور روڈ پر ٹرکوں سے سامان لوٹنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی پولیس گشت پر تھی کہ اطلاع ملی پانچ نامعلوم مسلح افراد سخی سرور روڈ پر ٹرکوں سے سامان اتار کر لوٹ مار میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گھیرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جس کی شناخت عثمان ولد ریاض کے نام سے ہوئی، جبکہ دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کی جانب سے علاقے میں فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تفتیش اور دیگر قانونی کارروائی جاری ہے۔