جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیشی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔
آج کی سماعت میں طلب کئے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔
عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ سٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔
معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی: وزیر خزانہ
عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی اور آئندہ تاریخ پر 3 گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے تمام ملزمان کو بھی 5 نومبر کو جیل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عدالت میں عدالت نے میں پیش
پڑھیں:
صدر مملکت آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے۔
صدر زرداری 4 سے 6 نومبر تک دوحہ میں منعقد ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
یہ اجلاس 1995 میں کوپن ہیگن میں ہونے والے پہلے عالمی سماجی ترقی اجلاس کے سلسلے کی کڑی ہے۔
صدر زرداری دورے کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔