کراچی میں نوادرات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے یونیسکو و سندھ حکومت کی کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز حکومت سندھ اور یونیسکو کے باہمی تعاون سے پاکستان میں ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس اور تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا۔
تین روزہ یہ کانفرنس پاکستان میں ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد کے عنوان سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی جا رہی ہے۔
تقریب کا اہتمام محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے نوادرات و آثار قدیمہ اور یونیسکو کے اشتراک سے کیا گیا، اس کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان میں ثقافتی ورثے اور نوادرات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام، مؤثر پالیسی سازی، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔
تقریب میں مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان، ماہرینِ آثارِ قدیمہ، پولیس، کسٹمز، ایف آئی اے، عدلیہ اور اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے ماہرین نے شرکت کی۔
شرکا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو وادیٔ سندھ اور گندھارا جیسی عظیم تہذیبوں کا ورثہ حاصل ہے، جس کے تحفظ کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اپنانا ناگزیر ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ثقافتی ورثے کی غیر قانونی تجارت نہ صرف تاریخی شناخت کے نقصان کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ معاشی اور سماجی سطح پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔
ورکشاپ سیشنز میں متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون، قانونی فریم ورک کی بہتری اور یونیسکو کے 1970ء کے کنونشن کے مؤثر نفاذ پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اختتامی روز توقع ہے کہ کانفرنس میں شریک ماہرین ایسی ٹھوس اور پائیدار سفارشات پیش کریں گے جن کی بنیاد پر پاکستان میں نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور تاریخی ورثے کی لوٹ مار کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا سکیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوادرات کی غیر قانونی پاکستان میں
پڑھیں:
بلوچستان سے کراچی موبائل فون اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار
کراچی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی کھیپ برآمد کرلی۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ایک آلٹو کار سے 170 کے قریب نان کسٹم آئی فون اورمختلف برانڈز کے اینڈرائیڈ فون قبضے میں لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ترجمان کے مطابق کارروائی میں 2 ملزمان سجاد اور نورحسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں بلوچستان سے کراچی نان کسٹم موبائل فونز اسمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی آلٹو کار بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔
مزید پڑھیں:
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کے دیگر کرداروں تک پہنچنے کے لیے تفتیش کو وسیع کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں نان کسٹم موبائل فونز کی اسمگلنگ ایک عرصے سے سیکیورٹی اداروں کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے، جس کے ذریعے نہ صرف قومی خزانے کو لاکھوں روپے کی کسٹم ڈیوٹی کا نقصان ہوتا ہے بلکہ غیر قانونی تجارت کے باعث مقامی مارکیٹ کا توازن بھی متاثر ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آلٹو کار آئی فون اسمگلنگ امجد احمد شیخ اینڈرائیڈ بلوچستان پولیس کراچی کسٹم ڈیوٹی کیماڑی موبائل فون نان کسٹم پیڈ نیٹ ورک