دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بر وقت اور مؤثر کارروائی میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان اور 2 معصوم شہری شہید ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، فضائی نگرانی کے ذریعے ان پر مسلسل نظر رکھی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہم کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
سبی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، 5 دہشتگرد ہلاک
سبی میں انسدادِ دہشت گردی فورس (CTD) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑا تخریبی منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، مصدقہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والےپانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
کارروائی کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد دہشتگردوں کا ٹھکانہ کلیئر کر لیا گیا۔*موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور حساس نوعیت کی دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد ماضی میںسیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
حکام کے مطابق، مزید شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔