پشاور:

تنگی پولیس نے کمسن بچی جلوہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو انتہائی کم وقت میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر 2025 کو تھانہ تنگی کی حدود عمر خان کلے میں 8/9 سالہ بچی جلوہ کی لاش ملی تھی، جسے نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او چارسدہ نے اس اندوہناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ عالمزیب خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی عبدالرشید خان، ایس ایچ او تھانہ تنگی نوشیروان خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم کو ہدایت کی گئی کہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تفتیشی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تحقیقاتی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے علاقے کے گھروں کی پروفائلنگ اور شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انتھک کوششوں کے نتیجے میں ٹیم نے نہایت کم وقت میں ملزم بلال ولد امان حسین سکنہ محمد عالم خان کلے گنڈھیری تک رسائی حاصل کی اور اسے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے اس کیس میں بہترین کارکردگی دکھانے پر تفتیشی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ چارسدہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بچی سے زیادتی کیس، مجرم کو 39برس قید کی سزا ، لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی میں12 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس کی سماعت،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد علی عابدی عرف موبی کو مجموعی طور پر 39 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا سرکاری وکیل کا اپنے دلائل میں کہناتھا کہ ملزم نے اسکول سے واپس آتی ہوئی 12 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم اسی محلے میں رہائش پذیر تھا, ملزم نے بچی کو برہنہ کرکے نازیبا فعل سرانجام دیا، متاثرہ لڑکی کا بیان واضح، قابلِ بھروسہ اور قانون کے مطابق ہے، میڈیکل شواہد اور ریکارڈ شدہ بیان مقدمہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں،عدالت کاکہنا تھا کہ متاثرہ بچی کا بیان معتبر اور قانونی تقاضوں کے مطابق قلمبند ہوا، گواہوں اور شواہد نے مقدمہ شک سے بالاتر ثابت کیا، متاثرہ کی غیر حاضری معاشرتی دباؤ کے باعث ممکن ہے، اس کا فائدہ ملزم کو نہیں مل سکتا، ملزم کے خلاف تھانہ رضویہ سوسائٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیںسندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میںشہر کے مختلف علاقوں سے لاپتا 16 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ،عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ ،آئی جی سندھ پولیس و دیگر سے چار ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں شہر کے مختلف علاقوں سے لاپتا 16 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ مختلف علاقوں سے لاپتا 7 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے ،پولیس نے گمشدہ افراد کی بازیابی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی رپورٹ میں کہاگیا کہ لاپتا شہری سراج ،محمد اسحاق، فہد،زبیر ،حیدر ،عدنان سمیت دیگر کا سراغ لگا لیا گیا ہے ،سراج، اسحاق، فہد اور زبیر سمیت دیگر شہری پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے گمشدہ چھ شہریوں کو مقدمات میں گرفتار کرلیا ہے ،تھانہ سچل کے علاقے سے لاپتا سید محمد علی گھر واپس آگیا ہے، عدالت نے سات افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادی دیں درخواست گزارکاکہنا تھا کہ گھر واپس آنا والا سید محمد علی دو ماہ لاپتا رہا ہے پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج نہیں کیا، عدالت نے لاپتا محمد علی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ،عدالت نے دیگر لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کردی ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • مبینہ زیادتی کے ملزم پولیس سپاہی کے حق میں فیصلہ آنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا دی
  • واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
  • بچی سے زیادتی کیس، مجرم کو 39برس قید کی سزا ، لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ طلب
  • کراچی میں گھریلو ناچاقی پر سفاک شخص نے بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
  • قصور: زیادتی کے ملزم کانسٹیبل کے بری ہونے پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی
  • کراچی میں خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • 5 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
  • اوکاڑہ: خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بس ڈرائیور گرفتار
  • برطانیہ میں بچوں کیساتھ زیادتی؛ تاریخ کا سب سے دردناک اور پیچیدہ کیس کا ملزم گرفتار