کراچی: 2 بچیوں کا گلا کاٹنے والا باپ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے باپ کے 2 بچیوں کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
کراچی نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں...
دورانِ سماعت تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی بیٹیوں کا گلا کاٹ کر انہیں قتل کیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے قتل کی وجوہات معلوم کرنی ہیں، اس کے خلاف حیدری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ مزید تفتیش اور کریمنل ریکارڈ چیک کرانا ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
ایس آئی یو پولیس نے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں اور بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے گلشن معمارکے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم اسامہ کوگرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق گرفتارملزم خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں اوربھتہ طلب کرتا تھا، گرفتار ملزم گلشن معمار تھانے میں بھتے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا، گرفتار ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔