عبید کے ٹو کی رینجرز اہلکار شہید کرنے کے جرم میں سزا کیخلاف اپیل منظور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد کے علاقے میں ایم کیو ایم کارکن عبید عرف کے ٹو کی 27 سال قبل رینجرز اہلکار کو شہید کرنے کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
درخواست گزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہوچکا ہے، فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا۔ جنید اور نادر شاہ سمیت کچھ کو سزا ہوئی تھی کچھ کو بری کردیا تھا۔ ایم کیو ایم مرکز 90 سے گرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہوچکے ہیں، صرف عبید کے ٹو جیل کے اندر ہے۔ ملزم عبید کے ٹو 2015ءسے گرفتار ہے اس کیس میں 2021ءمیں گرفتاری ڈالی گئی۔
پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا تھا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے، اے ٹی سی نے قانون کے مطابق سزا سنائی۔ ملزم بریت کا حق دار نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق 1998ءمیں اہلکار رینجرز پکٹ پر موجود جوانوں کو کھانا دینے جارہے تھے کہ ملزمان نے لیاقت آباد کے علاقے میں گھات لگا کر ان پر فائرنگ شروع کردی، جس میں سپاہی دلدار حسین شہید اور حوالدار ممتاز علی زخمی ہوگئے تھے۔انسداد ہشت گردی عدالت نے 2024ءمیں ملزم عبید کے ٹو کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عبید کے ٹو
پڑھیں:
ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ لالو کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔