data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن عبید عرف کے ٹو کی 27 سال پرانے کیس میں عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی اپیل منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق عبید کے ٹو پر الزام تھا کہ 1998 میں لیاقت آباد کے علاقے میں رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر کے ایک جوان کو شہید اور دوسرے کو زخمی کیا تھا۔

پولیس کے مطابق اس وقت اہلکار رینجرز پکٹ پر موجود جوانوں کے لیے کھانا لے جا رہے تھے جب مسلح ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی دلدار حسین موقع پر شہید اور حوالدار ممتاز علی زخمی ہوئے تھے۔

کیس کا ٹرائل کئی سال جاری رہا اور عدالت نے 2024 میں عبید کے ٹو کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، تاہم ملزم نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی، جس پر آج فیصلہ سنایا گیا۔

ملزم کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو مرتبہ ٹرائل ہو چکا ہے، حتیٰ کہ فوجی عدالت میں بھی اس کا فیصلہ دیا جا چکا ہے۔ وکیل کے مطابق اسی مقدمے میں دیگر ملزمان جنید اور نادر شاہ سمیت کئی افراد کو بری کر دیا گیا تھا، جب کہ عبید کے ٹو اب بھی 2015 سے جیل میں قید ہیں۔

وکیلِ صفائی نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے خلاف شواہد کمزور ہیں اور اعترافِ جرم دباؤ میں لیا گیا۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے جرم تسلیم کیا تھا اور اے ٹی سی نے قانون کے مطابق سزا دی تھی، اس لیے وہ بری ہونے کا حقدار نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عبید کے ٹو کی اپیل منظور کر لی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عبید کے ٹو کے مطابق

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن