کراچی، میٹروول میں فائرنگ کا واقعہ، نامعلوم گولی سے نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے علاقے میٹروول فرنٹیئر چوک کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت عبید اللہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ اندھی گولی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ لالو کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔