پاکستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے جس میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری سے دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کیا ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے بھرپور ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کوپسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ہیں، خیبرپختونخوا کی ترقی و خوشحالی کے لیے قیام امن ناگزیر ہے، ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے محسن نقوی کے خلاف نے کہا
پڑھیں:
پاکستان کا برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ
—فائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کے حوالگی کے کاغذات برطانوی ہائی کمشنز کو دے دیے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقات ہوئی۔
محسن نقوی اور جین میریٹ کی ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر اداروں میں مسائل کی باتیں کرنے والے سن لیں وہ بہت جلد وطن واپس آرہے ہیں، انہیں لایا جا رہا ہے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا۔
وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں۔
محسن نقوی نے پروپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست اور اداروں کے خلاف بہتان اور ہرزہ سرائی کی کوئی ملک اجازت نہیں دے سکتا۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کے لیے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
وزارت داخلہ نے بذریعہ وزارت خارجہ بھی ان افراد کی حوالگی کی کارروائی شروع کردی ہے۔