Jasarat News:
2025-10-20@00:33:14 GMT

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو 2بجے طلب کرلیا گیا۔اسمبلی اجلاس اس سے پہلے 27 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا، تاہم وزیرِاعلیٰ خیبر پختوا کی سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ملاقات کے بعد تاریخ تبدیل کی گئی۔کے پی اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ قبل ازیں و زیزِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے درمیان اہم ملاقات سپیکر ہاؤس پشاور میں ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس اہم ملاقات کے دوران وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے اسمبلی کا اجلاس کل بروز سوموار 20 اکتوبر 2025 کو طلب کرنے کی تجویز پیش کی جس پر سپیکر نے اتفاق کیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو آئندہ پارلیمانی حکمتِ عملی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ عوام کی نظریں بھی اس اجلاس کے فیصلوں پر مرکوز ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عدالت پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سہیل آفریدی کو جیل کے دورے کے دوران عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی اگست 2023 سے قید ہیں اور اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور ان پر 9 مئی کے احتجاج سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ وہ کل تقریباً دو گھنٹے جیل کے باہر انتظار کرتے رہے، پھر واپس لوٹ گئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کابینہ کا اعلان عمران خان سے مشاورت اور ان کی رائے لینے کے بعد کریں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے اڈیالہ کے دورے کے منصوبے سے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا تھا ۔لیکن کوئی جواب نہیں ملا، اور جب انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کر کے ملاقات میں سہولت دینے کی درخواست کی تو انہوں نے بھی جواب نہیں دیا۔سہیل آفریدی کی جانب سے دائر رِٹ پٹیشن کے مطابق بطور وزیرِ اعلیٰ وہ آئینی طور پر صوبے کے نظم و نسق کے ذمہ دار ہیں اور ان پر صوبائی حکومت اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق ’انتہائی اہم اور حساس معاملات‘ پر عمران خان سے ’رہنمائی اور ہدایات‘ حاصل کرنے کی ’قانونی اور اخلاقی ذمہ داری‘ ہے۔یہ درخواست وفاقی سیکریٹری وزارتِ داخلہ، سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب، انسپکٹر جنرل پنجاب جیل خانہ جات اور سنٹرل جیل اڈیالہ، راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف دائر کی گئی۔وکیل سید علی بخاری کے ذریعے دائر اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر 2025 کو وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ پنجاب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے سرکاری خط کے ذریعے رجوع کیا تھا، جو دونوں دفاتر کو ’ باقاعدہ طور پر موصول‘ ہو گیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو بھی خط لکھا، جس میں عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کرنے کی درخواست کی۔نجی نیوز کو موصول خط کے مطابق عوامی مفاد میں یہ ضروری ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کی اڈیالہ جیل، راولپنڈی میں متعلقہ حکام کی نگرانی میں وقتاً فوقتاً ملاقات کی اجازت دی جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 4 کروڑ 50 لاکھ آبادی کے حامل خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ جس کے نظم و نسق، عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ، امن و امان، صوبائی کابینہ کی تشکیل، صوبے کو درپیش سنگین معاشی چیلنجز اور اہم پالیسی امور سے متعلق ذمہ داریاں ان پر عائد ہوتی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ ’ان معاملات سمیت دیگر اہم امور پر عمران خان سے رہنمائی حاصل کرنے کی شدید ضرورت ہے، جن میں وفاق اور دیگر صوبوں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بعض اہم معاملات بھی شامل ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ ’رہنمائی حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔یہاں تک کہ فی الحال صوبہ پنجاب نے بین الصوبائی تجارت، یعنی گندم وغیرہ کو روک رکھا ہے۔ الگ سے ایک پوسٹ ایکس پر کی گئی. سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کے ساتھ آج ہونے والے زراعت اور افغان مہاجرین سے متعلق اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر معذرت کی.یہ کہتے ہوئے کہ وہ عمران خان سے مشورے کے بغیر ایسا نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ’جب تک میں عمران خان سے ملاقات کر کے پالیسی گائیڈ لائنز نہیں لیتا. ایسے اجلاس میں شرکت کرنا صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ وفاقی حکومت اس مسئلے کو جلد حل کرے گی اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرے گی تاکہ میرے رہنما اور خیبرپختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کے نمائندے سے باقاعدہ ملاقاتوں کے انتظامات کیے جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل کریم کنڈی کی محسن نقوی کے گھر آمد، ملکی مختلف اْمور پر تبادلہ خیال
  • وفاقی حکومت نے گندم پالیسی کی منظوری دے دی
  •  کسی کو بند کمروں کےفیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
  • بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پرچین کے 2 اعلیٰ فوجی جنرل برطرف
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی 
  • عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عدالت پہنچ گئے
  • یکطرفہ کرایہ 60 ہزار، رکن اسمبلی نے پی آئی اے سے سفر کرنا چھوڑ دیا
  • وزیراعظم کی زیر صدارت افغان مہاجرین پر اجلاس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم شرکت
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں عسکری قیادت کی شرکت