سردار ایاز صادق کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد دے دی۔ اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان جدید سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے،سپارکو کے سائنس دانوں، انجینئرز اور تکنیکی عملے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کے حصول کی سمت ایک اہم سنگِ میل ہے،یہ سیٹلائٹ زرعی منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات کی پیشگوئی میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر و مسرت کا لمحہ ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے سپارکو کے سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ایس-1 مشن کی کامیاب لانچ پاکستان کے خلائی تحقیقاتی پروگرام میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے،ایچ ایس-1 سیٹلائٹ کی لانچ ملک میں سائنسی اور تکنیکی خودکفالت کی نئی راہیں ہموار کرے گی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور عملے نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،ایچ ایس-1 سیٹلائٹ زراعت، ماحولیاتی استحکام اور شہری منصوبہ بندی میں ایک انقلابی پیش رفت ثابت ہوگا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے فصلوں کی صحت، مٹی کی نمی اور قدرتی آفات کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے گی،یہ مشن پاکستان کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ لانچ پاکستان کی سائنسی برادری کی محنت، وژن اور قومی عزم کی عکاس ہے،سپارکو کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے تحقیق اور جدت کی نئی تحریک بنے گی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ، سپارکو اور دیگر سائنسی اداروں کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گی،ملک کو خلائی تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام دلانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
کراچی: 25 اکتوبر کو سی ویو پر تیسرا سالانہ ہیجڑا فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے ایچ ایس کے لیے
پڑھیں:
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا
پاکستان نے اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 کامیابی کے ساتھ چین سے خلا میں روانہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپارکو نے HS-1 کے کامیاب لانچ کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔
ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔
چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کا قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کی حمایت سے قومی منصوبہ حقیقت بن سکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں، مٹی اور پانی کے معیار کی درست نگرانی ممکن، جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے کی مانیٹرنگ میں مدد حاصل ہوگی۔
مزید برآں سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی نشاندہی میں HS-1 معاون ثابت ہوگا۔ اس سے پاکستان اور چین کے خلائی تعاون کا بھی نیا باب رقم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب مضبوط قدم ہے۔ سپارکو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار مزید مستحکم کر رہا ہے اور ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے۔ - ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 ملک کو پائیدار ترقی کے لیے ابھرتے ہوئے خلائی رہنماؤں میں شامل کرے گا
انہوں نے بتایا کہ سیٹلائٹ آج ہی اپنے مخصوص مدار میں داخل ہوجائے گا۔ پاکستان کی جانب سے اس سال یہ خلا میں بھیجا جانے والا تیسرا سیٹلائٹ ہے۔ سٹیلایٹ کی اپنے مدار میں ٹیسٹنگ کو دو ماہ لگ سکتے ہیں ۔ جس کے بعد سیٹلائٹ مکمل فعال ہو جائے گا۔