کراچی، نیپا حادثے پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
اجلاس میں واقعہ سے متعلق محرکات پر بات ہوگی، اجلاس میں اس واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، جو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیپا چورنگی پر کمسن ابراہیم کی گٹر میں گر کر ہلاکت کے معاملے پر سندھ حکومت ایکشن میں آ گئی، ابتدائی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق معاملے پر بدھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔ اجلاس میں واقعہ سے متعلق محرکات پر بات ہوگی، اجلاس میں اس واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، جو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔ اجلاس میں میئر کراچی سمیت کمشنر کراچی، ڈی سی ایسٹ، واٹر کارپوریشن حکام، کے ایم سی حکام، ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر افسران شریک ہونگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔