اسلام آباد: خاتون سے زیادتی کیس: ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
فائل فوٹو۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نجی مال میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمان فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو عدالت میں پیش کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں فلیٹ میں لڑکی سے کی گئی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کےلیے پمزاسپتال بھجوادیا گیا۔ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں فلیٹ میں لڑکی سے کی گئی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کےلیے پمزاسپتال بھجوادیا گیا۔
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعے کا تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں فلیٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیس آیا تھا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نوکری کا اشتہار دیا گیا اور پھر مجھے جھانسہ دے کر بلایا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مبینہ زیادتی کا تھانہ مارگلہ اسلام ا باد
پڑھیں:
لاہور: مذہبی جماعت کے 108 کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع
—فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مذہبی جماعت کے کارکنوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی۔
اے ٹی سی لاہور کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ایک ملزم سہیل کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جس کے حوالے سے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سہیل راہ گیر ہے، پولیس کو مطلوب نہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔
دورانِ سماعت پولیس نے ملزمان کو 12 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا اور ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تھانہ نواں کوٹ میں ملزمان کے خلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 2 افراد کو قتل اور کئی اہلکاروں کو زخمی کیا تھا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ اور ڈنڈے سوٹوں سے تشدد بھی کیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے 108 مذہبی جماعت کے کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کر دی۔